وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمہ نے حیدرآباد میں تلاشی لی
Posted On:
31 MAR 2021 7:42PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 مارچ 2021: انکم ٹیکس محکمہ نے حیدرآباد شہر کے نیم شہری علاقے یاد گری گٹا اور آس پاس کے علاقوں میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے وابستہ دو ریئل اسٹیٹ ڈیولیپرس کے یہاں چھاپے مارے۔ یہ دونوں ڈیولیپرس پلاٹ کی خرید و فروخت اور اپارٹمنٹس کے تعمیراتی کاموں سے وابستہ تھے۔
چھاپے ماری کے دوران کئی مشتبہ دستاویزات برآمد ہوئے جن میں ہاتھ سے لکھے کھاتے، سمجھوتے وغیرہ شامل ہیں جو بغیر حساب کے لین دین کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔ ان دستاویزات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ اس دوران مخصوص سافٹ ویئر اور دیگر الیکٹرانک آلات میں موجود معلومات کو بھی محکمہ نے حاصل کر لیا ہے۔ یہ ڈیولیپرس متعین رجسٹر شدہ قیمت سے اوپر رقم بطور نقد وصول کرتے تھے اور ایسے پیسوں کا استعمال زمین کی خریداری اور دیگر ضمنی کاروباری اخراجات پر خرچ کرتے تھے۔
چھاپے ماری اور تلاشی مہم کے دوران 11.88 کروڑ روپئے کی بغیر حساب کی نقد رقم اور 1.93 کروڑ روپئے کے بقدر سونے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔ چھاپے ماری کی کاروائی کے دوران گذشتہ 6 برسوں میں تقریباً 700 کروڑ روپئے کے بقدر بغیر حساب نقدی لین دین کے ثبوت حاصل ہوئے ہیں، جو کہ ٹیکس کے قابل رقم ہے۔
آگے کی تفتیش جاری ہے۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-3251
(Release ID: 1708845)
Visitor Counter : 162