عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی او پی پی ڈبلیو نے این پی ایس دائرے کے تحت آنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا

Posted On: 31 MAR 2021 5:16PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31 مارچ 2021: ڈی او پی پی ڈبلیو نے قومی پنشن نظام کے تحت آنے والے مرکزی حکومت کے ملازمین کی سروس کے معاملات کو ضابطہ کے تحت لانے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

نئی وضاحت کے ساتھ تعاون پر مبنی پنشن اسکیم، محکمہ اقتصادی امور کے ذریعہ جاری کیے گئے نوٹیفکیشن نمبر 2003/7/5۔ ای سی بی اور پی آر ، مؤرخہ 22 دسمبر 2003 میں متعارف کرائی ۔ اس کے بعد پنشن اسکیم کے تحت سرگرمیوں ، جیسے رجسٹریشن، تعاون، سرمایہ کاری، سرمایہ انتظام کاری، سرمایہ نکاسی، سالانہ وظیفہ، وغیرہ ، کو پی ایف آر ڈی اے ایکٹ 2013 کے ذریعہ ضابطے کے تحت لایا گیا۔

حالانکہ، این پی ایس ملازمین سے متعلق کئی معاملات ایسے تھے جو پی ایف آر ڈی اے ایکٹ کے دائرے کے تحت نہیں آتےتھے۔ اس لیے، این پی ایس کے نفاذ کو آسان بنانے کے لئے، ڈی او پی پی ڈبلیو نے  این پی ایس ملازمین کے لئے خدمات کے علیحدہ قواعد وضع کرنے کی تجویز پیش کی۔

موجودہ نوٹیفکیشن این پی ایس ملازمین کے لئے دستیاب مختلف فوائد/ سہولتوں  کو عمل میں لانے کے لئے تفصیلی رہنما خطوط فراہم کرتی ہے۔ ان میں رجسٹریشن میں تاخیر کی صورت میں سرکاری ملازم کو اداکیا جانے والا معاوضہ اور این پی ایس اکاؤنٹ میں تعاون کے لئے قرض ، سروس کے دوران سرکاری ملازم کی معذوری اور موت کی صورت میں سی سی ایس (پنشن) قواعد یا این پی ایس قواعد کے تحت فوائد کے لئے متبادل، ریٹائرمنٹ، پنشن، قبل از وقت ریٹائرمنٹ، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ، کسی آزاد ادارے یا پی ایس یو میں شامل ہونے پر قابل ادا فوائد، وغیرہ امور شامل ہیں۔

اس سے قبل ، ڈی او پی پی ڈبلیو کی نوٹیفکیشن او ایم نمبر 06/41/38۔ پی اینڈ پی ڈبلیو (اے) مؤرخہ 2009.05.05 کے مطابق،  اِن ویلڈ پنشن، سروس کے دوران موت کی صورت میں فیملی پنشن، معذوری کی صورت میں پنشن اور غیر معمولی فیملی پنشن کو، 2004.01.01 سے قبل بھرتی کیے گئے ملازمین کے برابر، این پی ایس کے دائرے کے تحت آنے والے سرکاری ملازمین تک توسیع دی گئی۔ بعد ازاں، ڈی او پی پی ڈبلیو کے آرڈر، مؤرخہ 26.08.2016 کے مطابق، قومی پنشن نظام کے تحت آنے والے تمام سرکاری ملازمین تک ریٹائرمنٹ گریچویٹی اور ڈیتھ گریچویٹی کے فوائد  کی توسیع، انہیں شرائط پر کی گئی  ہے جو شرائط سی سی ایس (پنشن) قواعد کے تحت عائد ہوتی ہیں۔

*******

 

ش ح ۔اب ن

U-3249


(Release ID: 1708773) Visitor Counter : 213