امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے گمراہ کن اشتہار اور کاروبار کے غیرقانونی طریقوں اور پیکجڈ کموڈیٹی قوانین کے تحت جاری اعلانات کی خلاف ورزی کو لے کر اکتوبر2020 سے ابتک 172 نوٹس جاری کئے : سکریٹری، محکمہ صارفین امور


نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر ہر ماہ اوسطاً 70 ہزار شکایتیں درج کی جاتی ہیں

17 ریاستوں اور این سی ڈی آر سی نے ای – داخل پورٹل کو اپنے کام کاج میں شامل کرلیا ہے

ای – داخل پورٹل پر 13944 یوجرس نے رجسٹریشن کرایا ، ای – داخل پورٹل کی مدد سے 933 صارفین سے متعلق شکایتوں کا رجسٹریشن اور 5486 موجودہ معاملوں کو ای- داخل پورٹل پر منتقل کیا گیا

صارف تحفظ ایکٹ پر ایک کتابچہ کا اجرا

صارفین امور کے محکمہ کی سکریٹری نے ‘‘ ٹیکنگ کنزیومر رائٹس ٹو دی سٹیزنس’’موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا

آج دنیا بھر میں عالمی یوم صارفین اختیارات  منایا گیا

Posted On: 15 MAR 2021 6:44PM by PIB Delhi

صارفین امور محکمہ کی سکریٹری محترمہ لینا نندن نے ‘‘ ٹیکنگ کنزیور رائٹس ٹو دی سٹیزنس’’موضوع پر پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کو خطاب کیا۔ میڈیا کو اطلاع دیتے ہوئے محترمہ نندن نے کہا کہ ہمارا مقصد صارفین تک رسائی کو بڑھانا ہے، صارفین کی شکایات کے اجالے میں بہتری لانا اور ہندوستان میں صارف تحریک کو مضبوطی مہیا کرنے کے لئے صارفین کے تحفظ کی سمت میں مثبت قدم اٹھانا ہے۔ اس موقع پر صارفین امور کے محکمہ  کی سکریٹری محترمہ لیلا نندن نے صارفین تحفظ ایکٹ پر ایک کتابچہ کا اجرا بھی کیا۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-03-15at6.58.02PMAEQA.jpeg

سکریٹری محترمہ نندن نے پریس کو مزید بتایا کہ صارفین امور کے محکمہ نے صارفین تک رسائی کے لئے خصوصی طور سے دیہی صارفین تک اپنی پہنچ بنانے کے لئے نئے پروگراموں کا آغاز کیا ہے۔ ان پروگراموں کو پنچایتوں ، عام خدمات مراکز، کرشی وگیان کیندر، ڈاک گھر  اور ریلوے کے توسط سے چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جھارکھنڈ میں قومی صارفین  کے دن یعنی  24 دسمبر 2020 اور بہار میں 5 مارچ 2021 کو پنچایتوں کے ساتھ رابطہ قائم کرکے مثبت بات چیت کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا  ۔ گجرات ، آندھراپردیش، مہاراشٹر ، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش میں بھی آوٹ ریچ پروگراموں  کے انعقاد کا منصوبہ ہے اور رفتہ رفتہ ملک بھر کی تمام ریاستوں تک آوٹ ریچ پروگراموں کو پہنچایا جائے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2021-03-15at6.58.14PMFAPQ.jpeg

سکریٹری نے بتایا کہ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن پر ہر ماہ اوسطاً 70 ہزار شکایتیں درج کی جاتی ہیں۔ کل شکایتوں میں سے تقریباً 22 فیصدی شکایتیں ای- کامرس سیکٹر سے متعلق ہوتی ہیں۔ زیادہ شکایتوں کے معاملے میں دوسرے اہم سیکٹروں میں بینکنگ (8.6 فیصد)  اور ٹیلی کام (7.7 فیصد) شامل ہیں۔این سی ایچ پلیٹ فارم پر کنورزنس کمپنیوں کی تعداد سال 18-2017 میں 403 سے بڑھ کر موجودہ وقت میں 647 پر پہنچ گئی ہے۔ اپریل –دسمبر 2020 کے دوران تقریباً 98.5 فیصد شکایتوں کو نمٹایا گیا۔

صارفین امور کے ای – داخل پورٹل کے بارے میں سکریٹری نے بتایا کہ حکومت ہند نے این آئی سی کی مدد سے ای- داخل پورٹل کا آغاز کیا ہے۔ اس پورٹل کی مدد سے صارفین کے لئے شکایت درج کرنا کافی آسان ہوگیا ہے۔ صارفین اپنی شکایت کے اجالے کے لئے آن لائن توسط سے کہیں سےبھی اپنی شکایت درج کراسکتے ہیں۔ اب تک 17 ریاستوں اور این سی ڈی آر سی نے ای –داخل پورٹل کی خدمات کو اپنے کام کاج میں شامل کرلیا ہے اور یہ 449 مقامات پر دستیاب ہے۔ 13944 صارفین نے ای-داخل پورٹل پر رجسٹریشن کرایا ہے۔ ای-داخل پورٹل کی مدد سے 933 نئی صارفین ای شکایتوں کا رجسٹریشن اور 5486 پہلے سے موجود  معاملوں کو ای-داخل پورٹل پر منتقل کردیا گیاہے۔

سنٹرل کنزیور پروٹیکشن اتھارٹی کے ذریعہ کی گئی کارروائی کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اکتوبر 2020 سے لے کر اب تک 172 نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ ان میں سے 37 نوٹس گمراہ کن اشتہار اور کاروبار کے غیرمناسب طریقوں کو اپنانے و 135 نوٹس پیک شدہ اشیا کے قوانین کے تحت اعلانات کی خلاف ورزی (بنیادی ملک سمیت) کرنے کے معاملوں میں جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکایتوں کا جائزہ لینے کے بعد سی سی پی اے نے آئی آر ڈی اے (انشورنس ریگولیٹر) سے دعووؤں کا فوری نمٹارہ ، ٹی آراے آئی (ٹرائی) سے پورٹبلٹی ، نیٹ ورک اور براڈ بینڈ سے متعلق معاملوں کے حل اور آر بی آئی سے وت پر دعووؤں کے ازالہ کے لئے درخواست کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کووڈ 19 وبا کے دوران امیونٹی بڑھانے ، کووڈ-19 سے تحفظ ، وائرس کو مارنے ، وائرس /روگ پھیلانے والے کیڑے کا 99.9 فیصد تک خاتمہ کرنے جیسے گمراہ کن اشتہارات کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں ۔ ایسے میں 21 جنوری 2021 کو ایک ایڈوائرزی جاری کرکے صنعتی گروپوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گمراہ کن اشتہارات سے متعلق  صارفین  تحفظ ایکٹ 2019 کے التزامات کو لوگوں تک پہنچانے کے لئے وسیع پیمانے پر اس کی تشہیر کریں ۔

پی پی ٹی کے لیے براہ کرم اس لنک پر کلک کریں

کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ سےمتعلق کتابچہ کےلئےاس لنک پرکلک کریں

 

*************

ش ح۔ج  ق   ۔ م ص

 (U: 3022)


(Release ID: 1708668) Visitor Counter : 244


Read this release in: English , Hindi