وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے ’دیکھو اپنا دیش‘مہم کے تحت ’’مدورئی کی کہانیاں‘‘موضوع پر ویبنار منعقد کیا
Posted On:
30 MAR 2021 7:49PM by PIB Delhi
وزارت سیاحت نے 30مارچ 2021ء کو ’دیکھو اپنا دیش‘سیریز کے تحت اپنا 82واں ویبنار منعقد کیا، جس کا موضوع تھا’’مدورئی کی کہانیاں‘‘۔ مدورئی سب سے پرانے شہروں میں سے ایک ہے، جو تمل ناڈو کی روح کو اپنے شاندار اور عالیشان مندروں میں سموئے ہوئے ہے۔یہ مندر بہترین ہے اور ملک میں فن تعمیر کی سب سے حیرت انگیز مثالیں ہیں۔اِن میں سے سب سے شاندار میناکشی –سندریشور مندر، جو شہر کے دل کی دھڑکن ہے اور ہزاروں عقیدت مند اِسے دیکھنے کےلئے آتے ہیں۔مدورئی کبھی قدیم روم کے ساتھ تجارت کرتا تھا اور اس میں مختلف فنون اور لباسوں میں اپنے مخصوص کردار کو بچائے رکھا ہے، جنہیں پانڈین راجاؤں (چوتھی صدی سے لے کر سولہویں صدی تک)کے ذریعے حمایت دی گئی تھی۔کہاوت ہے کہ راجہ کل شیکھر نے ایک بار بھگوان شیو کا خواب دیکھا تھا، جن کے بعد سے شہد(امرت)کی بوندیں زمین پر ٹپک گئی تھیں۔ جس جگہ پر وہ بوندیں گری تھیں، اسے مدھورا پوری کے نام سے جانا جاتاتھا۔اس سے پہلے مدھورا پوری اور تُنگ نگرم کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کا مطلب ہے وہ شہر جو کبھی نہیں سوتا ہے۔ مدورئی ، میناکشی اَمّن مندر کے آس پاس تیار ہوا، جس کی تعمیر 2500سال پہلے پانڈین راجہ، کل شیکھر کے ذریعے کرائی گئی تھی۔اس شہر کو عوامی طورپر مشرق کا ایتھنس کہا جاتا ہے۔ تیسری صدی قبل مسیح میں یونان کے سیاح میگستھنیز نے اس شہر کا دورہ کیاتھا۔ہندوستان کے اس قدیم جنوبی شہر کا سفر کرنے والے دیگر مشہور سیاح تھے-77ویں عیسوی میں پلینی، 140ویں عیسوی میں ٹالیمی، 1203عیسوی میں مارکو پولو اور ابن بطوطہ(1333عیسوی)۔
ہندوستان میں سب سے بڑے مندر احاطوں میں سے ایک ، شری میناکشی –سندریشور مندر مدورئی کا سب سے مشہور مذہبی مقام ہے۔ دراوڑ فن تعمیر کی ایک عمدہ مثال یہ مندر ایک بڑے علاقے میں پھیلا ہوا ہے، جو بہترین منصوبہ بندی کے تحت تعمیر شدہ باغات اور قدیم چشموں سے گھرا ہوا ہے۔مندر کے احاطے میں دو مندر ، 10 سے زیادہ دروازے یا گوپورم، کئی منڈپ(ہال) اور ایک بڑا حوض ہے۔ مندر کی دیواریں اندر اور باہر ، خوبصورت نقاشی سے مزین ہے۔مندر کا ایک ہال ’’1000ستونوں کے ہال‘‘کے طورپر مشہور ہے۔ حالانکہ اُن میں سے آج صرف 985ستون ہی موجود ہیں۔ کہاجاتا ہے کہ جس بھی سمت سے آپ اِن ستونوں کو دیکھتے ہیں، وہ ہمیشہ ایک سیدھی قطار میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ مندر میں بنیادی توجہ کا مرکز باہری گلیارہ ہے، جس میں موسیقی سے لیس ستون ہیں۔ چھونے پر اِن سے موسیقی کے الگ الگ سُر بجتے ہیں۔ ایک گربھ گرِہ، سندریشور، بھگوان شیو کو وقف ہے، جبکہ دوسرا اُن کی بیوی دیوی میناکشی کو وقف ہے۔
مدورئی اپنی بہترین ساڑیوں ، لکڑی کے کھلونوں اورمورتیوں کےلئے بھی جانا جاتا ہے۔اِسے شاپنگ ہب کہا جاتا ہے، جہاں سیاح مخصوص اور ہاتھ سے تیار کئے گئے سامان خرید سکتے ہیں۔ شہر کی بھیڑ بھاڑ والی سڑکوں کے مصروف اور تازہ تجربہ سے الگ ،سیاح شہر کے پُر امن اور خوبصورت ہل اسٹیشن سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔کوڈائی کنال کے خوبصورت ہل اسٹیشن سے لے کر شاندار چشمے تک ، مدورئی قدرتی مناظر سے گھرا ہوا ہے، جو آپ کے دل کو خوش کردیتا ہے۔
ویبنار ، محترمہ اکیلا رمن کے ذریعے پیش کیا گیا، جو ایک داستان کو ، ایک سینئر ریسرچ فیلو اور ٹریننگ کی سربراہ ہیں۔محترمہ رمن نے تاریخ میں ایم اے (ماسٹر آف آرٹس)کیا ہے اور تاریخی اور قدیم کہانیوں کا مجموعہ بھی تیار کیا ہے۔
دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز ’’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘‘کے تحت ہندوستان کی شاندار رنگا رنگی کو پیش کرنے کی ایک کوشش ہے۔دیکھو اپنا دیش ویبنار سیریز کو نیشنل ای –گورننس محکمہ ، الیکٹرونکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ تکنیکی شراکت داری میں پیش کیا جاتا ہے۔ ویبنار کے اجلاس اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured پر دستیاب ہیں۔اس کے ساتھ ہی یہ اجلاس وزارت سیاحت ، حکومت ہند کے تمام سوشل میڈیا ہینڈل پر بھی دستیا ب ہیں۔
اگلا ویبنار 03اپریل 2021ء کو صبح 11 بجے منعقد کیا جائے گا، جس کا موضوع ہے-’’ہوم اسٹے-آپ کو کسی اجنبی کے گھر میں کیوں رہنا چاہئے!‘‘۔
*************
ش ح۔ق ت۔ ن ع
(U: 3218)
(Release ID: 1708665)
Visitor Counter : 234