وزارت آیوش

آیوروید کو طریقہ زندگی سے متعلق امراض کے علاج کے طورپر فروغ دینے کےلئے وزارت آیوش نے وِنوبا سیوا پرتشٹھان کے ساتھ مل کر ’آیوروید پرو‘کا انعقاد کیا

Posted On: 30 MAR 2021 9:04PM by PIB Delhi

آیوروید کو طریقہ زندگی سے متعلق امراض کے علاج کے طورپر فروغ دینے کےلئے وزارت آیوش نے وِنوبا پرتشٹھان کے ساتھ مل کر 26 سے 28مارچ 2021ء تک  بھوبنیشور میں تین روزہ’’آیوروید پرو‘‘کا انعقاد کیا۔

اس تین روزہ پروگرام کا افتتاح راجیہ سبھا کے عزت مآب رکن پدم وِبھوشن ڈاکٹر رگھوناتھ موہاپاترانے حکومت  اُڈیشہ کے صحت و خاندانی فلاح و بہبود  کے وزیر جناب نابا کشور داس اور حکومت اُڈیشہ کے آیوش کے ڈائریکٹر جناب ترلوچن ماجھی کے ساتھ مل کر کیا اور اس پروگرام میں کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

 

 

اس انوکھی پہل کا مقصد نہ صرف عوام میں بڑے پیمانے پر آیوروید کو تسلیم کرنے کو یقینی بنانا ہے، بلکہ موجودہ طرز زندگی سے متعلق امراض کے علاج کے لئے آیوروید کو اپنانے پر بھی زور دینا ہے۔اس پروگرام کو وزارت آیوش کی مکمل حمایت و امداد حاصل ہے۔

’پرو ‘کے دوران ماہرین اور محققین کے ذریعے 25 تحقیقی مکالے  پیش کئے گئے۔یہ پہل کافی مقبول ہوئی ، جس میں ہزاروں مریض پہنچے اور اُنہوں نے آیوروید  طریقہ علاج کے تئیں اپنے بھروسے کا اظہار کیا۔یہاں پر اُن کی تشخیص کرنے کے بعد اُنہیں دوائیں بھی فراہم کی گئیں۔

 

 

پروگرام میں موجودہ حالات میں آیوروید کے فروغ پر زور دیا گیا۔ کووڈ-19وبائی مرض میں عالمی آبادی کو متاثر کیا ہے اور یہ دنیا کے تمام ممالک کےلئے ایک سنگین چنوتی بناہوا ہے۔

 

 

پروگرام کے آخری اجلاس میں اُڈیشہ قانون ساز اسمبلی کے عزت مآب اسپیکر ڈاکٹر سوریہ نارائن پاترواور دیگر اہم مہمانوں نے شرکت کی۔

 

*************

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

(31.03.2021)

(U: 3216)



(Release ID: 1708659) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Hindi