زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مشرقی ہندوستان میں زرعی انقلاب کی آمد
Posted On:
23 MAR 2021 6:25PM by PIB Delhi
راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی ) کے ذریعہ 11-2010میں شروع کی گئی ایک ذیلی اسکیم مشرقی ہندوستان میں سبزانقلاب کی آمد (بی جی آرای آئی )پرسات مشرقی ریاستوں میں عمل درآمد کیاجارہاہے ۔ ان ریاستوں کے نام ہیں :آسام ، بہار، چھتیس گڑھ ، جھارکھنڈ، اڈیشہ ، مشرقی اترپردیش اورمغربی بنگال ۔اس پروگرام کے تحت کسانوں کو جن مقاصد کے لئے مدد دی جاتی ہے ان میں چاول اورگیہوں وغیرہ کی کھیتی بیج کی پیداوار اورتقسیم ، کیڑے ماردواؤں کا مربوط انتظام، فصلوں کے نظام پرمبنی تربیت ، اثاثہ سازی جیسے کھیتی سے متعلق مشینری اورآلات ، آبپاشی کے آلات ، مقام سے مختص سرگرمیاں اورکٹائی کے بعد کے بازارسے متعلق امورمیں امداد وغیرہ شامل ہیں ۔
اس پروگرام کے تحت حکومت ہند ریاست کو فنڈ مہیاکرتی ہے اور ضلع کے لئے مزید فنڈ متعلقہ ریاستی حکومت کی طرف سے مختص کئے جاتے ہیں ۔
بی جی ای آرآئی پروگرام کا مقصد مشرقی ہندوستان میں ان رکاوٹوں کو دورکرنا ہے جو چاول کی کاشت کے سسٹم کی پیداواریت کومحدود کرتی ہیں ۔اس نظام کے تحت دیگر فصلیں بھی جس میں گیہوں ، دیگرغذائی اجناس جن میں دالیں اور تلہن وغیرہ شامل ہیں پہلے ہی کورکی جاچکی ہیں ۔
یہ معلومات زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دیں ۔
***************
( ش ح۔س ب ۔ع آ،)
U-3226
(Release ID: 1708654)
Visitor Counter : 155