زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ای ۔ قومی زرعی بازارکا جائزہ
Posted On:
23 MAR 2021 6:23PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،23؍مارچ :ہندوستان کی حکومت نے سی سی ایس قومی ادارہ برائے زرعی مارکیٹنگ (این آئی اے این ) کے ذریعہ ،جوکہ زراعت ، تعاون اور کسانوں کی بہبودی کا ایک خود مختارادارہ ہے ، ‘‘ای۔قومی زرعی بازارکی کارکردگی کاتعین قدر(اکتوبر2020)’’کے عنوان سے قومی زرعی مارکیٹ (ای۔ این اے ایم ) اسکیم کی جائزہ رپورٹ دی ہے ۔رپورٹ میں یہ بتایاگیاہے کہ 14 مئی ، 2020تک کسانوں نے ای –نام پلیٹ فارم سے ایک لاکھ کروڑسے زیادہ کا کاروبارکیاہے ، جس میں 3.43کروڑٹن اشیاء اور38.16لاکھ ٹن بانس اور ناریل کی تجارت شامل ہے ۔اس کے علاوہ اس رپورٹ کے مطابق کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے ای –نام کے ذریعہ ہونے والی فروخت سے موصول ہونے والی بڑی رقم کے بارے میں بتایا۔
ای –نام کے لین دین کا تصفیہ ای –نام سے باہربھی دستیاب رقم کی ادائیگی کے مختلف طریقوں کے ذریعہ کیاجاسکتاہے ۔ ان میں نقد ادائیگی ، ادائیگی بذریعہ چیک ، ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ ( آرٹی جی ایس ) /نیشنل الیکٹرانک فنڈز ٹرانسفر( این ای ایف ٹی ) ، ڈیبٹ کارڈ ، انٹرنیٹ بینکنگ وغیرہ شامل ہیں ۔ ای-نام پر دستیاب رقم کی ادادئیگی کی سہولت اس کے علاوہ ہے ۔ اگرچہ ای۔نام کے ذریعہ ای ۔ رقم کی ادائیگی کی سہولت کے ذریعہ کسانوں کوای –نام کے ذریعہ فروخت سے حاصل ہونے والی رقم کو خریدارکے اکاؤنٹ سے براہ راست ایک شفاف تیز رفتار اور محفوظ طریقے سے کسانوں کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیاجاتاہے ، اس کے باوجود یہ لازمی نہیں ہے ۔اب تک ای-نام کی الیکٹرانک پیمنٹ سہولت کے تحت 1047کروڑروپے کی رقم کی ادائیگی کی جاچکی ہے ۔
حکومت کی طرف سے ای-نام پلیٹ فارم کو کسانوں کی آمدنی کو بہتربنانے کے مقصد سے کئے گئے چند بڑے اقدامات حسب ذیل ہیں :
- 415 اضافی منڈیوں کا ای۔ نام کے ساتھ انضمام جس کے بعد 18ریاستوں اور3مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں منڈیوں کی کل تعداد 1000تک پہنچ گئی ہے اور کسانوں کو اپنی زرعی پیداوارکو فروخت کرنے کے لئے مزید بازاروں تک رسائی حاصل ہوگئی ہے ۔
- ایف پی او تجارتی ماڈیول کی شروعات ،جس کے بعد ایف پی او اپنی پیداوار کو اے پی ایم سی تک لائے بغیراپنے کللکشن سینٹرسے ہی اپنی پیداوارکی تجارت کرسکتاہے ۔
- ای۔ نام میں بڑے اسٹوروں پرمبنی تجارتی ماڈیول کی سہولت بھی دستیاب ہے ، جس کا مقصد الیکٹرانک این ڈبلیو آرکے ذریعہ بڑے اسٹوروں پرمبنی تجارت کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔
- اس کے علاوہ ای۔ نام پلیٹ فارم کوکرناٹک حکومت کے راشٹریہ ای۔ مارکیٹ سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ (آرای ایم ایس )پلیٹ فارم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے قابل بنایاگیاہے ،جس سے کسانوں کو اپنی پیداوارکی فروخت کے لئے کوئی بھی پلیٹ فارم چننے میں آسانی رہے گی اوران کو مزید مارکیٹوں تک رسائی بھی حاصل ہوگی ۔
- جی پی ایس پرمبنی ای۔نام منڈی لوکیٹر:کسان /فروخت کنندگان اپنی نزدیکی ای۔ نام منڈی کا ای۔نام موبائیل ایپ کااستعمال کرتے ہوئے جی پی ایس پرمبنی منڈی لوکیٹرکے ذریعہ پتہ لگاسکتے ہیں ۔اس سے کسانوں کو اپنی نزدیکی منڈی کا آسانی سے پتہ لگاکر اس تک پہنچنے اوراپنی زرعی پیداوار وہاں فروخت کرنے میں مدد ملے گی ۔
- ایگ مارگ نیٹ پلیٹ فارم کے ساتھ انضمام :کسان منڈی جانے سے پہلے بھی ای۔نام موبائیل ایپ پر ای۔نام منڈی کے ساتھ ساتھ غیرای۔نام منڈی میں اشیاکی قیمتوں اور وہاں مال کی آمد کے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں ۔
- کسانوں کو ای۔ نام کے استعمال میں زبان کے انتخاب میں مدد دینے کے لئے ای۔نام پورٹل انگریزی اور اس کے علاوہ 11ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہے ،(ہندی، بنگالی ، مراٹھی ، گجراتی ، تمل ،تیلگو، پنجابی ، اڑیہ ،ڈوگری ، ملیالم اور کنّڑ)۔
یہ معلومات زراعت اورکسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومر نے آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دیں ۔
***************
( ش ح۔س ب ۔ع آ،)
U-3224
(Release ID: 1708653)
Visitor Counter : 120