وزارت دفاع

بوائز اسپورٹس کمپنی آر وی سی سینٹر اور کالج میرٹھ کینٹ میں گھوڑ سواری اسپورٹس کیڈٹوں کی بھرتی 13 اپریل 2021 سے 16 اپریل 2021

Posted On: 30 MAR 2021 5:24PM by PIB Delhi

گھوڑ سواری کے لئے اہل اسپورٹس کیڈٹس کی مورخہ 13 اپریل 2021 کو صبح 7 بجے سے اور وی سی سینٹر اور کالج میرٹھ کینٹ میں بھرتی کا اہتمام کیاگیا ہے۔

  1. اہلیت۔

a  عمر 13 اپریل 2021 کو 8 سے 14سال ہونی چاہئے۔ 13 اپریل 2007 اور 13 اپریل 2013 کے بیچ پیدائش۔

bتعلیم، کسی بھی تسلیم شدہ تعلیمی بورڈ سے چوتھی پاس۔

cمیڈیکل فٹنس، میڈیکل افسر اور فوج کے اسپورٹس فیڈس سینٹر کے ماہر کے ذریعے میڈیکل فٹنس ٹسٹ

dاپنے بدن کے کسی بھی حصہ پر کسی بھی طرح کا مستقل ٹیٹو والے امیدواروں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا۔

eمشکوک معاملوں میں عمر کی تصدیق کے لئے کلائی کے ایکسپرے (بون میٹروٹسٹ) کا اہتمام کیا جائے گا۔

  1. خواہشمند امیدواروں کو حسب ذیل دستاویزات لانے ہوں گے۔
  1. پیدائش کا سرٹیفکیٹ (پیدائش اور موت کے رجسٹرار کے ذریعے جاری کیاگیا ہو)
  2. آدھار کارڈ
  3. رہائشی ، ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جو تحصیلدار، ایس ڈی ایم، ڈی ایم کے ذریعے جاری کیاگیا ہو۔
  4. اصل اسکول سرٹیفکیٹ، مارک شیٹ۔
  5. اصل کیریکٹر سرٹیفکیٹ۔
  6. تحصیلدار ایس ڈی ایم، ڈی ایم کے ذریعے جاری کردہ ذات کا سرٹیفکیٹ۔
  7. گھوڑ سوار یا کسی اور کھیل میں حاصل کئے گئے کارناموں سے متعلق سرٹیفکٹس۔
  8. 10 نئے تازہ رنگین پاسپورٹ سائز فوٹو۔
  9. گھوڑ سواری ٹسٹ کے لئے سبھی اسپورٹس کٹ ساتھ لائیں۔
  1. سلیکٹ کئے گئے امیدواروں کو دسویں کلاس تک مفت تعلیم مفت بورڈنگ اور ٹھہرنے، رہنے، مکان، بیمہ، میڈیکل سہولت اور گھوڑ سواری کی سائنٹیفک کوچنگ دی جائے گی۔ کلاس 10 اور ساڑھے 17 سال کی عمر پوری ہونے پر کیڈٹوں کے لئے بھارتی فوج میں طے کئے گئے ضابطوں کے مطابق نامزدگی کے لئے انتخاب کے عمل سے گزرنا لازمی ہے۔
  2. کووڈ-19 احتیاطی اقدام ۔ سبھی امیدوار ریلی کے لئے رپورٹ کرتے وقت ماسک اور دستانے پہنیں گے اور آر ٹی-پی سی آر ریپڈ اینٹی جن نیگیٹو سرٹیفکیٹ اور نو رسک سرٹیفکیٹ پیش کریں گے۔
  3. زیادہ جانکاری کے لئے برائے مہربانی رابطہ کریں۔

افسر کمانڈنگ

بوائز اسپورٹس کوائے

آر وی سی سینٹر اینڈ کالج

میرٹھ کینٹ-یوپی 250001

رابطہ نمبر:7599960029

...............................................................

 

 

  ش ح، ح ا، ع ر

30-03-2021

                                                                                                                U-3203



(Release ID: 1708626) Visitor Counter : 171


Read this release in: English , Hindi