قبائیلی امور کی وزارت
سال 21-2020کے دوران 35.2لاکھ قبائلی طلباء کو فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی ) کے ذریعہ پری میٹرک اورپوسٹ میٹرک وظائف دیئے گئے
Posted On:
22 MAR 2021 4:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22؍مارچ :قبائلی امورکی وزیرمملکت محترمہ رینو کاسنگھ سروتا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ قبائلی امورکی وزارت نے کووڈ -19وباء کے دوران قبائلی برادری پر پڑنے والے برےاثرات کو کم کرنے کے لئے درج ذیل اقدامات کئے ہیں :
- قبائلی امورکی وزارت کی درخواست پر امورداخلہ کی وزارت نے اپنے حکم نامہ نمبر2020/3-40 -ڈی ایم-آئی (اے ) ، مورخہ 16اپریل ، 2020کے ذریعہ ملک بھرکے جنگلاتی علاقوں میں قبائلی برادریوں اور دیگر جنگلات رہائش پذیرلوگوں کے ذریعہ چھوٹے جنگلاتی پیداوار (ایم ایف پی /غیرلکڑی جنگلاتی پیداوار ،کی وصولی ،کٹائی اور ڈبہ بندی کے لئے لاک ڈاون کے ضابطوں کو نرم کرنے کے مقصد سے رہنما خطوط جاری کئے ۔
- قبائلی امورکی مرکزی وزارت نے 15ریاستوں کے چیف سکریٹریز کو بیعانہ پرکم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر چھوٹے جنگلاتی پیداوار کی خریداری کے لئے متعلقہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں کو حساس بنانے کے لئے خطوط لکھے ۔ان ریاستو ںمیں اترپردیش ، گجرات ، مدھیہ پردیش ، کرناٹک ، مہارشٹر، آسام ، آندھراپردیش ، کیرالہ ، منی پور، ناگالینڈ ، مغربی بنگال ، راجستھان ، اڈیشہ ، چھتیس گڑھ اورجھارکھنڈ شامل ہیں ۔
- کووڈ -19وباء کے دوران چھوٹے جنگلاتی پیداوارکے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ) پرنظرثانی کی اورایم ایس پی لسٹ کے تحت مزید 37نئی اشیاء کو شامل کیا۔اس طرح اسکیم کے تحت شامل کی گئی ایم ایف پی کی کل تعداد 87ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ایم ایف پی خریداری کے ذریعہ قبائلیوں کی آمدنی بڑھانے سے متعلق سرگرمیوں کو بھی تقویت فراہم ہوئی ۔ 21-2020کے دوران ریاستی حکومت نے قبائلی ایم ایف پی جمع کاروں کوفوری ذریعہ معاش کی امداد فراہم کرنے کے لئے 157.51کروڑروپے کی مالیت کے ایم ایف پی کی خریداری کی۔ایم ایف پی خریداری کی تفصیلات ریاست وار نیچے دی گئی ہے ۔
- قبائلی امورکی وزارت نے سال 21-2020کے دوران وباء کے دوران تعلیم جاری رکھنے کے لئے ضروری امدادفراہم کرنے کے لئے 35.2لاکھ قبائلی طلباء کو پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم کے تحت فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی ) کے ذریعہ 1986.31کروڑروپے کی رقم تقسیم کی ۔ریاست وارجاری کئے گئے فنڈز اور مستفدین کی تعداد درج ذیل ہے :
21-2020کے لئے قبائلی امورکی وزارت کی اسکالرشپ اسکیموں کے تحت جاری فنڈزاور مستفدین کی تعداد
زمرہ
|
پری- میٹرک
|
پوسٹ- میٹرک
|
جاری کئے گئے فنڈز روپے لاکھ میں )
|
مستفدین (ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تجویز کے مطابق تخمینہ )
|
جاری کئے گئے فنڈز(روپے لاکھ میں )
|
مستفدین (ریاستوں /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی تجویز کے مطابق تخمینہ )
|
کل
|
22776.02
|
1447121
|
175855.5
|
2073922
|
وزارت نے بڑی اسکیموں مثلاً قبائلی ذیلی اسکیم کو خصوصی مرکزی امداد (ایس سی اے ٹو ٹی ایس ایس ) ، خاص طورپرکمزورقبائلی گروپوں کی ترقی (سی وی ٹی جی ) چھوٹے جنگلاتی پیداوار کے لئے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی ٹو ایف ایس ) اوردرج فہرست قبائلیوں کی فلاح وبہبود اورترقی سے متعلق متعدد سرگرمیوں بشمول ذریعہ معاش کے لئے امداد کے لئے آئین کی د فعہ 275(1) کے تحت گرانٹس کے تحت ریاستوں کو 1539.93کروڑروپے کی رقم بھی جاری کی ہے ۔ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں :
28فروری ، 2021کو قبائلی امورکی وزارت کی اہم اسکیموں /گرانٹس کے تحت سال 21-2020کے دوران ریاستوں کو جاری فنڈز
(روپے لاکھ میں )
نمبرشمار
|
ریاست /مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
دفعہ 275(1) گرانٹس
|
ایس سی اے ٹو ٹی ایس ایس
|
پی وی ٹی جی ایس
|
ایم ایس پی ٹوایم ایف پی
|
|
کل
|
73805.77
|
67134.81
|
12700.78
|
351.41
|
- ریاستی حکومتوں نے ہاٹ بازارو ں کو بندکرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ۔یہاں تاجرشہری علاقوں سے ہفتہ واری بازاروں کے دوران آتے ہیں ۔ اسی طرح آشاورکرز پی وی ٹی جی اوردیگرقبائلی علاقوں میں صفائی ستھرائی ، سماجی فاصلہ قائم رکھنے سے متعلق عوامی بیداری پیداکرنے کے لئے کام کررہے ہیں ۔
- قبائلی امورکی وزارت کے ذریعہ قبائلی علاقوں میں زمینی سطح پر خدمات فراہم کرنےوالوں (مثلاًآشا،اے ڈبلیوڈبلیو ، اے این ایم )کے ذریعہ قبائلی علاقوں میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے ، ماسک پہننے اور ہاتھ دھونے سے متعلق عوامی بیداری پیداکرنے کے لئے ریاستی /مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے ۔
***************
( ش ح۔م ع ۔ع آ،)
U-3183
(Release ID: 1708420)
Visitor Counter : 130