یو پی ایس سی

سول سروسز(مین)امتحان2020


تحریری امتحان کے نتائج

Posted On: 23 MAR 2021 6:34PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 8 جنوری 2021 سے 17 جنوری 2021 تک منعقد کرائے گئے سول سروسز(مین)امتحان 2020 کے نتائج کی بنیاد پر درج ذیل رول نمبروں والے امیدواروں نے انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس ،انڈین فورین سروس، انڈین پولیس سروس اور دیگر سینٹرل سروسز(گروپ اے اور گروپ بی)کے انتخاب کیلئے شخصیتی امتحان(انٹر ویوز)کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ان امیدواروں کی امیدواری عبوری ہے جس کیلئے ان کا ہر لحاظ سے اہل ہونا لازمی ہے۔ ان امیدواروں کو اپنے پرسنالٹی ٹیسٹ (انٹرویو)کے وقت اپنی عمر،تعلیمی لیاقت ، برادری،اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات ،ایک خاص حد تک معذور افراد(پی ڈبلیو بی ڈی)وغیرہ سے متعلق اپنے دعوؤں کی صداقت میں اصل اسناد اور ٹی اے فارم وغیرہ جیسے دیگر دستاویزات اپنے پاس تیار رکھیں ۔جو امیدوار ایس سی/ایس ٹی/اوبی سی/ای ڈبلیو ایس/پی ڈبلیو بی ڈی/سابق فوجیوں کیلئے دستیاب ریزرویشن /چھوٹ اور نرمی وغیرہ کے فوائد کے طلبگار ہیں۔ انہیں بھی سول سروسز (ابتدائی)امتحان 2020 یعنی 03-03-2020 کیلئے درخواست دینے کی آخری تاریخ سے پہلے کی تاریخوں میں اپنے اصل دستاویزات پیش کرنے ہونگے۔

ان امیدواروں کے شخصیتی ٹیسٹ(انٹرویوز)جلد ہی شروع ہونگے یہ انٹرویو نئی دہلی110069 میں شاہجہاں روڈ پر واقع دھولپور ہاؤس میں یونین پبلک سروس کمیشن کے دفتر میں منعقد ہونگے۔ ان امیدواروں کو شخصیتی ٹیسٹ (انٹرویوز)کے ‘‘ای سمن لیٹرس’’جلد ہی فراہم کئے جائیں گے۔ جنہیں کمیشن کی ویب سائٹ https://www.upsc.gov.in اورhttps://www.upsconline.in. سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔جو امیدوار اپنے ای سمن لیٹرس ڈاؤن لوڈ نہ کرپائیں انہیں فوری طور پر خط یا فون نمبرس011-23098543 , 011-23381125 , 011.233852711 یا فیکس نمبر  011-23384472 , 011-23387310  یا  csm-upsc[at]nic[dot]in پر ای میل کے ذریعہ کمیشن کے دفتر سے رابطہ قائم کرنا چاہئے۔کمیشن ، شخصیتی ٹیسٹ(انٹرویوز) کیلئے کاغذی سمن لیٹرس جاری نہیں کرےگا۔ پرسنالٹی ٹیسٹ(انٹرویوز)کیلئے تاریخ اور وقت کی تبدیلی سے متعلق کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

شخصیتی ٹیسٹ (انٹرویوز)کیلئے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کیلئے عوامی طور پر انکشاف کرنے سے متعلق اسکیم کے تحت اپنے اسکور کو عوامی طور پر دستیاب کرانے کیلئے opt in/opt out لازمی ہے۔ امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ  DoP&T  کے خط نمبر 39020/1/2016-Estt(B) مورخہ 21-06-2016 , 19-07-2017 کا مطالعہ کریں۔ اور کسی امتحان کے نتائج کے خلاف کمیشن کے ذریعہ غیر سفارش شدہ امیدواروں کے اسکور کے پورٹل کے ذریعہ پبلک ڈسکلوزر پر کمیشن کے نوٹ کا مطالعہ کریں۔ امیدواروں کو یہ بات نوٹ کرنی چاہئے کہ   opt in/opt out کیلئے اپنے متبادل پیش کرنے کے بعد ہی وہ اپنے ای سمن لیٹرس ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔امیدواروں کو یہ بات بھی نوٹ کرنی چاہئے کہ اس سلسلے میں بعد میں کسی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلی درخواست کے فارم۔ (DAF-II)II  کے سلسلے میں ،سول سروسز امتحانات 2020 کے ضابطوں میں درج ذیل التزامات کئے گئے ہیں۔

1۔امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ شخصیتی ٹیسٹ(انٹرویوز)کی شروعات سے قبل ،آن لائن تفصیلی درخواست فارم۔(DAF-II)II میں اس سال کیلئے سول سروسز امتحان میں شرکت کرنے والی صرف ان خدمات کیلئے ترجیحات کی ترتیب کا لازمی طور پر عندیہ دیں جس کیلئے منتخب کئے جانے میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔اس فارم کے ساتھ ہی ایک امیدوار کیلئے ضروری ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم ، مختلف شعبوں میں حصولیابیوں،سروس سے متعلق تجربات،اوبی سی ضمیمہ (صرف او بی سی زمرے کیلئے)ای ڈبلیو ایس ضمیمہ (صرف ای ڈبلیو ایس زمرے کیلئے)وغیرہ کیلئے دستاویزات /اسناد اپ لوڈ کریں۔

2۔سروس مختص کئے جانے کیلئے یو پی ایس سی کے ذریعہ نام کی سفارش کئے جانے کے معاملے میں امیدوار کو حکومت کے ذریعہ ان سروسز میں سے ایک کیلئے مختص کئے جانے پر غور کیا جائے گاجس کو ترجیح دئے جانے کی وہ نشاندہی کریں گے۔ مگر اس کیلئے دیگر شرائط پوری کرنا لازمی ہے۔ امیدوار کی جانب سے سروسز سے متعلق ترجیحات کے بارے میں عندیہ دئے جانے کے بعد کسی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔

3۔جو امیدوار انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس یا انڈین پولیس کیلئے منتخب ہونے کے خواہشمند ہیں ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ انڈین ایڈ منسٹریٹو سروس یا انڈین پولیس سروس کیلئے منتخب ہوجانے کے معاملے میں جن مختلف خطوں اور کیڈرس کیلئے الاٹمنٹ کیلئے خود کو پیش کرنا چاہتے ہیں اس کو ترجیح دینے کیلئے وہ اپنے آن لائن تفصیلی درخواست فارم۔ II میں نشاندہی کریں اور امیدوار کے ذریعہ ایک بار اس سلسلے میں نشاندہی کئے جانے کے بعد زون خطے اور کیڈر سے متعلق ترجیحات میں کسی بھی تبدیلی کی اجازت نہیں ہوگی۔اس لئے امتحان کے ضابطوں کے مندرجہ بالا التزامات کے مطابق ،ان تمام امیدواروں کو DAF-IIآن لائن بھر کر صرف آن لائن جمع کرانا ہوگا۔یہ فارم 25 مارچ 2021 سے 5 مارچ 2021 شام چھے بجے تک یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ   https://upsconline.nic.in  پر دستیاب ہے۔

سروسز /کیڈرس سے متعلق تعین کی ترجیح کا ایک بار انتخاب کرنے اور  DAF-II میں آن لائن جمع کرائے جانے کے بعد ، بعد کے مرحلے میں اس میں کسی بھی قسم کی کوئی ترمیم یا تبدیلی نہیں ہوسکی۔ اس لئے امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ سروسز اور خطوں کیلئے ترجیحات پیش کرتے وقت بہت احتیاط سے کام لیں۔ اگر کوئی امیدوار آخری تاریخ /وقت تک DAF-II جمع نہیں کرپاتا تو یہ سمجھا جائے گا کہ امیدوار سروسز اور خطوں /کیڈرس کے بارے میں کوئی ترجیح نہیں دیتا ہے اور اس سلسلے میں اسے اپنی دستاویزات /اعلیٰ تعلیم کیلئے اسناد،مختلف شعبوں میں حصولیابی،سروس سے متعلق تجربات اوبی سی ضمیمہ (صرف او بی سی زمرے کیلئے )ای ڈبلیو ایس ضمیمہ (صرف ای ڈبلیو ایس ضمیمہ کیلئے) وغیرہ پیش نہیں کرنا /اپ لوڈ نہیں کرنا ہے۔ اس سلسلے میں کسی بھی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

کمیشن ،DAF-I اور DAF-II میں دی گئی معلومات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی /ترمیم کئے جانے کی کسی بھی درخواست پر غور نہیں کرے گا۔البتہ جہاں بھی ضروری ہو امیدوار کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس پریس نوٹ کے جاری ہونے کے سات دن کے اندر اندر اپنے پتے/رابطہ سے متعلق تفصیلات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ، اگر کوئی ہے ، کو خط ایم میل (csm-upsc[at]nic[dot]in) یا پیرا گراف تین میں دئے گئے نمبروں پر فیکس کے ذریعہ کمیشن کو مطلع کریں۔

تمام امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ تصدیق سے متعلق فارم آن لائن بھریں اور انہیں شخصیتی امتحان(انٹرویوز)کے آغاز کی تاریخ سے اس کے اختتام تک لنک https://cseplus.nic.in/Account/Login پر دستیاب کرائی جانے والے عملے اور تربیت کے محکمے کی ویب سائٹ پر آن لائن جمع کرائیں۔اس لئے شخصیتی امتحان(انٹرویوز) کیلئے کوالیفائی کرنے والے تمام امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کی حد کے اندر اندر اسے آن لائن بھردیں۔

تصدیق سے متعلق فارم کے بارے میں کسی بھی سوال یا وضاحت کیلئے امیدواروں کو عملے اور تربیت کے محکمے کے ساتھ ای میل آئی ڈی: doais1[at]nic[dot]in, usais-dopt[at]nic[dot]in پر یا ٹیلیفون نمبر  23092695/23040335/ 23040332-011 پر رابطہ قائم کریں جو کوالیفائی نہ کرپانے والے امیدواروں کی مارکس شیٹ،(شخصیتی امتحانات(انٹرویوز)کے انعقاد کے بعد)حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ کے پندرہ دن کے اندر اندر کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی جائے گی اور تیس دن تک کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی۔

******

ش ح- ع م- م ش

 (U: 3187)

 

 

 


(Release ID: 1708416) Visitor Counter : 235


Read this release in: Hindi , English , Tamil