وزارات ثقافت

لوک گیتوں اور رقص پر مبنی پروگراموں کا فروغ

प्रविष्टि तिथि: 22 MAR 2021 5:17PM by PIB Delhi

قومی پیمانے پر لوک گیتوں اور لوک رقصوں پر مبنی پروگراموں سمیت مختلف طرح کے لوک آرٹ اور ثقافت کو فروغ ، تحفظ اور انہیں محفوظ رکھنے کے لئے حکومت ہند نے 7 علاقائی ثقافتی مراکز (زیڈ سی سی)قائم کئے ہیں، جن کے صدر دفتر پٹیالہ، ناگپور، اُدے پور، پریاگ راج، کولکاتہ، دیما پور اور تھنجیور۔ یہ ثقافتی مراکز ملک بھر میں باقاعدگی کے ساتھ مختلف ثقافتی سرگرمیاں اور پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو (آر ایس ایم)بھی اِن مراکز کے ذریعے منعقد کئے جاتے ہیں، جن میں پورے ہندوستان سے بڑی تعداد میں کلاکار اپنا فن دکھانے میں مصروف ہوتے ہیں۔ نومبر 2015ء کے بعد سے ملک میں ابھی تک ثقافت کی وزارت کے ذریعے 20 مقامات پر گیارہ(11)آر ایس ایم منعقد کئے جاچکے ہیں۔یہ علاقائی ثقافتی مراکز ، اپنے پروگرام کے جدول کے مطابق ہر سال ثقافت کی فروغ کے لئے کم سے کم 42علاقائی میلوں کا انعقاد بھی کرتے ہیں۔

اِن سات علاقائی ثقافتی مراکز میں سے اُدے پور کا  مغربی علاقائی ثقافتی مرکز (ڈبلیو زیڈ سی سی)کلاکاروں کی خدمات حاصل کرتا ہے، جس کا مقصد اِن مراکز کے ذریعے منعقدہ مختلف ثقافتی پروگراموں میں ٹپرا، قبائلی رقص اور پَورِی وَدن کو فروغ دینا ہے۔ڈبلیو زیڈ سی سی ، قبائلی میلوں ، لوک اُتسو، لوک ترنگ اور لوک رنگ جیسے مختلف پروگراموں کے دوران کولی رقص کو فروغ دیتے ہیں۔جنوب وسطی علاقائی ثقافتی مرکز (ایس سی زیڈ سی سی)،  جوکہ ناگپور کا زیڈ سی سی ہے، نے مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش میں21-2020ء کے دوران  منعقدہ لوک کلا درشن پروگرام میں کولی رقص(آن لائن)کو  فروغ دینے کے پروگرام منعقد کئے تھے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

 

*************

 

ش ح۔ا ع۔ ن ع

(30.03.2021)

(U: 3192)


(रिलीज़ आईडी: 1708413) आगंतुक पटल : 100
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English