ارضیاتی سائنس کی وزارت

موسمیات سے متعلق  عالمی دن کی تقریبات اور   آب و ہوا سے متعلق ڈاٹا پورٹل کا افتتاح 

Posted On: 24 MAR 2021 2:16PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 24 مارچ / ہندوستان کے محکمۂ موسمیات ( آئی ایم ڈی ) نے 23 مارچ ، 2021 ء کو  موسمیات سے متعلق عالمی دن  پر آزادی کا امرت مہوتسو کا جشن منایا ۔  زمینی سائنس کی وزارت کے سکریٹری ڈاکٹر ایم راجیون   اور  اس تقریب کے  مہمانِ خصوصی نے  آب و ہوا سے متعلق  اعداد و شمار کی خدمات کے پورٹل  کا افتتاح کیا ۔  انہوں نے  معیاری عملی ضابطے  ( ایس او پیز ) اور آئی ایم ڈی  کے بروشر کا بھی اجراء کیا ۔  آن لائن منعقد کی گئی اس تقریب میں ڈاکٹر ایم مہا پاترا ،  ڈی جی ایم بھی موجود تھے ۔   آب و ہوا کے  اعداد و شمار سے متعلق   خدمات کے پورٹل   کی خصوصیات ، ایس او پی اور بروشر  کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

1 ۔ آب و ہوا  کے اعداد و شمار سے متعلق خدمات کا پورٹل :

کلائمیٹ ڈاٹا سروس پورٹل  ، آئی ایم ڈی پونے کے ذریعے تیار کیا گیا ہے ، جو  آب و ہوا کے اعداد و شمار کے بندوبست اور سپلائی کرنے والے افراد  اور استعمال کرنے والوں کے لئے آسان ہے ۔ یہ پوری طرح خود کار اعداد و شمار فراہم کرتا ہے اور بر وقت تیزی کے ساتھ اعداد و شمار کو یکجا کرنے اور  اُس کی فراہمی میں مدد کرتا ہے ۔

 

2 ۔ معیاری عملی ضابطے ( ایس او پی ) :

شدید موسم  کی صورت میں مختلف سماجی  ، اقتصادی سرگرمیوں پر   پڑنے والے اثرات اور مضمرات کو ذہن میں رکھتے ہوئے  موسم سے متعلق نگرانی ، پیش گوئی اور وارننگ کی خدمات  کے لئے معیاری عملی ضابطے  ( ایس او پی ) تیار کئے گئے ہیں ، جو   بہت ضروری ہیں ۔  بر وقت  نگرانی  ، پیش گوئی اور وارننگ کی خدمات کے لئے آئی ایم ڈی کے ذریعے  ایس او پیز پر  عمل درآمد کیا جاتا ہے ۔   آلات اور  ٹیکنا لوجی میں  حالیہ ترقی  کو ذہن میں رکھتے ہوئے  آئی ایم ڈی نے  موسم کی یکساں نگرانی  اور  تباہ کن موسمی  واقعات  کی نگرانی کے لئے  جدید ترین ایس او پی تیار کئے ہیں ۔

 

3 ۔ بروشر :

آئی ایم ڈی میں ملک میں موسم اور آب و ہو اسے متعلق  مختلف خدمات فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈویژن اور مرکز موجود ہیں ۔ آفات کے بندوبست   ، سیکٹورل ایپلی کیشن ،  مختلف سماجی – اقتصادی سرگرمیوں اور قدرتی وسائل کے بندوبست  میں آب و ہوا اور موسم کے موثر استعمال کے لئے عوام اور مختلف فریقوں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر آئی ایم ڈی نے ایک بہتر ڈیزائن والا بروشر تیار کیا ہے ، جس میں مختصر تاریخ ، حالیہ کامیابیاں ، ادارہ جاتی ڈھانچے  اور  موسم سے متعلق معلومات  اور وارننگ کی خدمات  وغیرہ کے بارے میں  تفصیلات پیش کی گئی ہیں ، جو آئی ایم ڈی کے مختلف ڈویژنوں اور ذیلی دفاتر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NGHR.jpg

          تمام مذکورہ بالا ایس او پی اور بروشر آئی ایم ڈی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔   و ا   ۔ ع ا ۔ 24.03.2021  )

U. No. 3176

 



(Release ID: 1708351) Visitor Counter : 230


Read this release in: English , Hindi