وزارت دفاع

جمہوری جنوبی کوریا کے وزیر دفاع سوووک کا ہندوستانی دورہ

Posted On: 25 MAR 2021 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی28،مارچ2021

ہندوستان اور جمہوری کوریا کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کے حصے کے طور پر جمہوری کوریا کی نیشنل ڈیفنس کے وزیر جناب سووک 25 مارچ سے 27 مارچ تک بھارت کا دورہ کریں گے۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع جناب سووک اپنے دورے کے دوران بھارت کی سینئر معزز شخصیتوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور کلیدی نوعیت کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

جناب سووک 26 مارچ 2021 کو قومی جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ دلی چھاؤنی میں ہند کوریا باہمی فرینڈ شپ پارک کا افتتاح کریں گے۔ یہ پارک کوریائی جنگ کے دوران بھارت کے امن قائم کرنے والی فوج کے تعاون کی یاد میں قائم کیاگیا ہے اور یہ دونوں ملک کے درمیان مضبوط دوستی وتعلقات کی ایک علامت وثبوت ہے۔ مہمان ملک کے وزیر دفاع کو سشما سوراج بھون میں فوج کی تینوں سروسز کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد وہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

جنوبی کوریا کے وزیر دفاع 27 مارچ 2021 کو آگرہ جائیں گے اور آگرہ میں پیراشوٹ بریگیڈ کی آپریشنل صلاحیتوں کو دیکھیں گے۔ وہ 60 پیرا فیلڈ اسپتال کا دورہ کرنے کے علاوہ وہاں کے عملے کے ساتھ بات چیت کریں گے، جو کوریائی جنگ کے دوران جنوبی کوریا کے عملے اور اقوام متحدہ کو طبی امداد فراہم کرنے میں سرگرم طور پر مصروف عمل تھا۔ قابل محترم وزیر کا شام میں لوٹ جانے کا پروگرام ہے۔

...............................................................

 

  ش ح، ح ا، ع ر

28-03-2021

 U-3158


(Release ID: 1708231) Visitor Counter : 158


Read this release in: English , Hindi