کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سالٹ کمشنر آرگنائزیشن امروت مہاتسو کے حصے کے طور پر ایک جنرل صحت وآنکھ اور صحت بیداری کیمپ کا ڈانڈی مارچ روٹ پر اہتمام کررہا ہے

Posted On: 25 MAR 2021 7:39PM by PIB Delhi

نئی دہلی28،مارچ2021

آزادی کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے بھارت سرکار کی جانب سے امروت مہاتسو بہت سے پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 12 مارچ 2021 کو اس مہاتسو کا آغاز کیا تھا۔ نمک نے ہمارے ملک کی تاریخ کی تبدیلی کے عمل میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ سالٹ پین میں مزدور نمک کی پیداوار میں لگاتار سخت کام اور محنت کررہے ہیں اور ہندوستان کی ترقی میں تعاون دے رہے ہیں۔

آزادی کے دور سے قبل ہندوستانیوں کو بہت زیادہ قیمت پر درآمد شدہ نمک خریدنے کے لئے مجبور کیا جاتا تھا اور مقامی طور پر یعنی ملک میں نمک پیدا کرنے یا فروخت کرنے پر پابندی عائد تھی۔ تاہم مہاتما گاندھی کے ڈانڈی مارچ نے ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں ایک انتہائی اہم رول ادا کیا۔ آج ہندوستان نمک پیدا کرنے والا دنیا میں تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور پوری دنیا میں نمک برآمد کرتا ہے۔ نمک کی پیداوار 30 ملین ٹن تک پہنچ چکی ہے، جو آزادی کے دور سے قبل 2 ملین ٹن سے بھی کم تھی۔ہندوستان تمام انسانی اور صنعتی ضرورتیں پوری کررہا ہے اور دنیا بھر کے ملکوں کو 5 ملین ٹن نمک برآمد کررہا ہے۔

امروت مہاتسو کے حصے کے طور پر کامرس وصنعت کی وزارت کے صنعتی اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے کے تحت سالٹ کمشنر آرگنائزیشن کی جانب سے ایک عام صحت اور آنکو اور صحت بیداری کیمپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ کا اہتمام نمک مزدوروں کے لئے گجرات کے مگند، امود ضلع بھروچ اور اس مقام  کے آس پاس علاقوں کے ڈانڈی مارچ راستے پر کیا جارہا ہے۔ اس کیمپ کا مقصد نمک ورکروں اور نمک ورکروں کےگھر والوں کا میڈیکل چیک اپ کرنا ہے۔

توقع ہے کہ تقریباً 250 نمک مزدور اور ان کے گھر والے اس کیمپ میں شرکت کریں گے۔ وہ نمک کے مقامات دیولا، مال پور، ناڈا، آسرا، ٹینکری، جمبوسار، گاندھر، ذہیج کے مقامات پر منعقد ہونے والے کیمپ میں شرکت کریں گے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم جن میں آنکھ کھال کے ڈاکٹروں کے علاوہ جنرل فیزیشن اور گانبا کولوجسٹس ان کا طبی معائنہ کرے گی۔

اس موقع پر ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں نمک کی صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کیا جارا ہے۔ کووڈ-19 کو دیکھتے ہوئے بھارت سرکار کے ضابطوں کے مطابق اس مقام کو سینیٹائز کئے جانے کے علاوہ سماجی دوری کا بھی خیال رکھا جارہا ہے اور ماسک تقسیم کیے جارہے ہیں۔

...............................................................

 

ش ح، ح ا، ع ر

28-03-2021

                          U-3159



(Release ID: 1708227) Visitor Counter : 241


Read this release in: English , Hindi