اقلیتی امور کی وزارتت
گوا میں پناجی کے کلااکیڈمی میں 28 ویں ہنرہاٹ کا افتتاح کیاگیا
ہنر ہاٹ نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے عزم کو مستحکم کیا اور وہ ضرورت مند دستکاروں، فنکاروں اور کاریگروں کو مالی فائدے فراہم کررہا ہے: گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت
ہنرہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.orgاور جی ای ایم پورٹل پر دستیاب ہے، جہاں ملک وبیرون ملک کے لوگ ملک کے فنکاروں وکاریگروں کے ہاتھ کی بنی چیزیں ڈیجیٹل آن لائن طریقے پر خرید سکتے ہیں
Posted On:
27 MAR 2021 8:05PM by PIB Delhi
گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے آج اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی کی موجودگی میں کلااکیڈمی کیمپل پناجی دیسی دستکاروں اور فنکاروں کے 28 ویں ’ہنرہاٹ‘ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر آیوش کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج اور دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنایک، راجیہ سبھا کے ایم پی جناب ونے دینو تیندولکر، گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا ایم پی جناب فرانسیسکو سردنہا، گوا کے نائب وزیر اعلیٰ جناب چندر کانت کاویلکر، اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کے سکریٹری جناب پی کے داس، سینئر ایڈیشنل سکریٹری ایس کے دیوورمن، ایم اے این اے ایس کے چیئرمین جناب پی کے ٹھاکر اور دیگر معزز شخصیتیں بھی موجود تھیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت نے کہا کہ ’ہنرہاٹ‘ سودیشی کے تئیں حکومت کے عزم کو پورا کرنے میں ایک کلیدی رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ نے ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس‘ کے عزم کو مستحکم کیا ہے اور ہنرہاٹ ضرورت مند دستکاروں اور فنکاروں کو مالی فائدہ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنرہاٹ نہ صرف فنکارانہ صلاحیت فنکاروں اور دست کاروں کو فروغ دے رہا ہے، بلکہ یہ گوا کے سیاحت کے شعبے کو بھی فروغ دے رہا ہے۔ ہنرہاٹ کا ’جان بھی جہان بھی‘ ے عزم کے ساتھ ملک بھر میں اہتمام کیاجارہا ہے۔ کورونا عالمی وبا کے دوران احتیاط کی ضرورت ہے نہ کہ خوف زدہ ہونےکی۔
ڈاکٹر ساونت نے کہا کہ ’ہنرہاٹ‘ ہندوستان کے ثقافتی اتحاد کو بھی مستحکم ومضبوط کررہا ہے اور ہنرہاٹ ملک کے مختلف ریاستوں کی ثقافتی گوناگونیت اور تنوع کو سمجھنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
انہوں نے گوا کے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست میں ہنرہاٹ کا دورہ کریں تاکہ ملک کے دستکاروں اور فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
اس موقع پر آیوش کے مرکز وزیر مملکت آزادانہ چارج اور دفاعی امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد نائک نے کہا کہ ہنرہاٹ واقعی میں آتم نربھر بھارت اور ’ووکل فار لوکل‘ کے عزم کو بہت زیادہ مستحکم کررہا ہے اور ہنرہاٹ نے ملک کے دستکاروں، کاریگروں اور فنکاروں کو بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع فراہم کیے ہیں اور یہ ہنرہاٹ ذہین دستکاروں، فنکاروں وکاریگروں کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے۔
گوا کے سابق وزیر اعلیٰ اور لوک سبھا میں ایم پی جناب فرانسیسکو کو نے کہا کہ ہنرہاٹ ہندوستان کی کثرت میں وحدت کو مضبوط کررہا ہے۔ ملک کا آرٹ اور کلچر (ثقافت) فی الحال ایک چھت ہنرہاٹ کے نیچے ہے۔ اس موقع پر راجیہ سبھا ایم پی جناب ونے دینو تیندولکر نے ہنرہاٹ کا اہتمام کرنے کے لئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور جناب مختار عباس نقوی کی تعریف کی اور دستکاروں وکاریگروں کی تعریف وحوصلہ افزائی کی۔ اقلیتی امور کی مرکزی وزارت 26 مارچ سے 4 اپریل تک گوا کے پناجی میں ’ووکل فار لوکل‘ کے موضوع پر 28 ویں ہنرہاٹ کا اہتمام کررہی ہے، جہاں 30 سے زیادہ ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 500 سے زیادہ دستکار اور فنکاروں کے علاوہ کاریگر حصہ لے رہے ہیں۔
آندھرا پردیش، آسام، بہار، چنڈی گڑھ، دلی، گوا، گجرات، جھارکھنڈ، کرناٹک ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، اڈیشہ، پڈوچیری، پنجاب، راجستھان، سکم، تمل ناڈو، تلنگانہ، تریپورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال اور دیگر ریاستوں کے فنکاروں، دستکاروں اور کاریگر اپنی ہاتھ کی تیار کردہ بہترین مصنوعات فروخت کے لئے نمائش اور فروخت کے لئے ہنرہاٹ میں لے کر آئے ہیں۔ یہ دستکار کالامکری ، بیدری ویئر، اودنی گری، لکڑی کٹلری جیسی مصنوعات اپنے ساتھ لے کر آئے ہیں۔ بانس بمبو جوٹ سے بنی مصنوعات، مدھوبنی پینٹنگ، مونگا سلک، توسار سلک، چمڑے کی مصنوعات، ماربل مصنوعات، صندل کی لکڑی کی مصنوعات، کڑالی، چندیری ساڑی، کالے برتن، کندن کے زیور، شیشے کی مصنوعات، لکڑی کے بنے کھلونے، پیتل کی مصنوعات اور ہینڈ لوم سے بنا سامان بھی اس ہنرہاٹ میں لے کر آئے ہیں۔ہنرہاٹ میں آنے والے مہمان مختلف ریاستوں کے مغلئی، جنوبی بھارت، گوا، پنجابی، بنگالی کھانے وغیرہ سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ یہ تمام کھانے ہنرہاٹ میں باورچی خانہ میں ان مہمانوں کو پیش کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ مشہور ومعروف آرٹسٹ (فنکار) جیسے جناب روپ سنگھ راٹھور (27 مارچ) جناب سدیش بھونسلے 28 مارچ، جناب الطاف راجہ اور محترمہ رانی اندرانی 29 مارچ، نظامی برادران 30 مارچ، گرداس مان 31 مارچ، جناب پریم بھاٹی یکم اپریل، جناب ونود راٹھور اور کامیڈی اداکار سدیش لہری، دو اپریل گرورندھاوا، 3 اپریل محترمہ شبانی کیشیپ 4 اپریل کو ہنرہاٹ میں اپنے اپنے مختلف موسیقی وثقافتی پروگرام پیش کریں گے۔
اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ ہنرہاٹ ورچوئل اور آن لائن پلیٹ فارم http://hunarhaat.org اور جی ای ایم پورٹل پر دستیاب ہے، جہاں ملک وہ بیرون ملک کے لوگ ملک کے دستکاروں وفنکاروں اور کاریگروں کے ہاتھوں بنی مصنوعات ڈیجیٹل، آن لائن طریقے سے خرید سکتے ہیں۔
اس سال اگلا ہنرہاٹ، دہرا دون اور سورت میں منعقد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہنرہاٹ کوٹہ، حیدر آباد، ممبئی، جے پور، پٹنہ، پریاگ راج، رانچی، گواہاٹی، بھونیشور، جموں وکشمیر میں کیا جائے گا۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-3140
(Release ID: 1708174)
Visitor Counter : 187