وزارت آیوش

اڑان 2021 : آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید  نے اپنے ایم ڈی کے طلباء اور پی ایچ ڈی اسکالروں کے پہلے بیچ   کے سلسلے میں    وشیکھانو پرویش اور شِشیو پنایانا سمسکارا  ( جلسۂ تقسیمِ اسناد اور داخلے کی تقریب  ) منعقد کی

Posted On: 26 MAR 2021 8:46PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 27 مارچ / آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید نے آج وگیان بھون میں اپنے ایم ڈی کے طلباء اور پی ایچ ڈی اسکالروں کے پہلے بیچ کے سلسلے میں وشیکھانو پرویش اور شِشیو پنایانا سمسکارا ( جلسۂ تقسیمِ اسناد اور داخلے کی تقریب ) اڑان – 2021 کا انعقاد کیا ۔ اے آئی آئی اے کے  ڈائریکٹر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا  اور  بتایا کہ  اِس پروگرام کا مقصد  تحقیق کے شعبوں اور ٹیکنا لوجی کے  مواقع کے بارے میں  نو جوان اسکالروں کو احساس دلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام  دیگر  ساتھی اداروں  مثلاً آئی آئی ٹی اور سی ایس آئی آر  ، نئی دلّی کے تعاون سے ، اُن کے ماہرین کے ذریعے  انجام دیا جائے گا ۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت  دفاع کے وزیر مملکت  جناب شری پد یسو نائک نے کی ۔

IMG_8502.JPG

 

جناب شر ی پد یسو نائک نے اپنی افتتاحی تقریر میں  آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید کی کوششوں کی تعریف کی ، جو انہوں نے  آیوروید کے اصولوں  کے قومی   اور بین الاقوامی سطح پر قیام کے لئے گذشتہ پانچ برسوں میں کی ہیں ۔  وزیر موصوف نے  وبائی بیماری  کووڈ – 19 کے دور میں اے آئی آئی اے کی خصوصی کوششوں کی  بھی   تعریف کی ، جو اس ادارے نے ، خاص طور پر  آیو رَکشا  پروجیکٹ ، کووڈ  اسپتال کے ذریعے  شاندار علاج  و معالجے کی سلسلے میں کی ہیں  ۔

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  ایشا فاؤنڈیشن  کے سد گرو  نے تمام  آیوروید گریجویٹوں اور  آیوروید ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ   زندگی سے محبت کرنے والے بنیں  تاکہ آیوروید  سے محبت کرنے والے بن جائیں ۔  انہوں نے اپنی آن لائن تقریر میں ، اِس بات پر زور دیا ، ‘‘ اس بات کی فکر مت کیجیئے کہ اسے عالمی کیسے بنایا جائے ۔  آیور وید کو  بھارت  میں  پھلنے پھولنے دیجیئے تو دنیا خود اس کی طرف متوجہ ہو گی ’’ ۔

آیوش کی وزارت کے  سکریٹری  ویدیا راجیش کوٹیچا  نے  نئے داخل ہونے والے پی جی  اور پی ایچ ڈی اسکالروں  کو  مبارکباد دی  ، جو  مشعل  بردار ہیں  اور آیوروید کے سفیر ہیں  کہ انہیں  عالمی  سطح پر  تسلیم شدہ  آیوروید ادارے میں داخل کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے وبائی بیماری کووڈ – 19 کے دوران اے آئی آئی اے کی شاندار کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کیا  ، خاص طور پر  دلّی پولیس کے لئے  ، اُس کے آیو رکشا پروجیکٹ کے لئے ، جس کے تحت دلّی پولیس کے 80 ہزار افراد کو  آیو رکشا کِٹ فراہم کئے گئے ۔ 

آیور وید کے میدان میں فراہم مواقع کا ذکرکرتے ہوئے   ، انہوں نے آیور وید  اور یوگا کے ذریعے  صحت کی سیاحت   جیسے متنوع شعبوں کے امکانات  تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

پدم بھوشن  ویدیا  دیوندر تریگونا ، روشن جگی   ، جوائنٹ سکریٹری وزارتِ آیوش ، ویدیا منوج  نیساری  ، مشیر آیور وید   ، وزارتِ آیوش  ، آیوش کے تحت  تحقیقی کونسلوں کے ڈائریکٹر جنرل   ، آیوش کے  قومی اداروں کے نمائندے    یعنی آئی ٹی آر اے ،  جام نگر اور این آئی اے ، جے پور کے نمائندے ، سرکردہ ماہرینِ تعلیم  ، تحقیق کاروں اور سائنس دانوں نے ، اِس پروگرام میں شرکت کی ۔

درویا گونا شعبے کے  ڈاکٹر وشال کمار کو   2017 ء سے 2020 ء کے بیچ کا سب سے بہتر نمبروں سے پاس ہونے والا ایم ڈی اسکالر  قرار دیا گیا  اور انہیں  20000 روپئے نقد  اور توصیفی سند دی گئی ۔

شِشیو پنایانا سمسکارا ( داخلے کی تقریب ) کے دوران  پی ایچ ڈی ( آیور وید ) کے پہلے بیچ کو  اور آیور وید   ایم ڈی  / ایم ایس  کے پانچویں بیچ کو با قاعدہ طور پر  اے آئی آئی اے میں شامل کیا گیا  اور انہیں سرٹیفکیٹ اور مومینٹو دیئے گئے ۔ 

اس موقع پر ایک مختصر فلم ویادِھک شَمتوا دکھائی گئی ، جس میں کووڈ – 19 وبائی بیماری کے دوران اے آئی آئی اے کی طرف سے کئےگئے مثالی کام کو اجاگر کیا گیا ۔

پروفیسر  مہیش ویاس  ، ڈین  ( پی ایچ ڈی ) نے  مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس کے بعد سکریٹری  ڈی  ایس آئی آر اور ڈی جی  ، سی ایس آئی آر   ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے کی تقریر ہوئی ۔ انہوں نے صحت کی مقامی روایات  کی اہمیت پر زور دیا لیکن ساتھ میں یہ بھی کہا کہ سائنسی بنیادوں  کو کم  سمجھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ٹیکنا لوجی کو   روایت کےساتھ ملانا چاہیئے تاکہ   آیور وید کے سلسلے میں بہتر نتائج  برآمد ہو سکیں ۔

جلسۂ تقسیمِ اسناد میں   جناب کرن ریجیجو ، وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج ) ، نو جوانوں کے امور  اور کھیل کود کی وزارت اور  وزیر مملکت برائے وزارتِ آیوش  نے اور  دلّی یونیورسٹی کے  پرو وائس چانسلر پروفیسر پورن چند جوشی   ، پدم بھوشن  ویدیا  دیویندر تریگونا  ،  وزارت  آیوش  کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب پرمود کمار پاٹھک   اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید کے ڈائریکٹر پروفیسر  تنوجا منوج  نیساری  نے شرکت کی ۔  معزز مہمانوں نے  2016 ء سے 2019 ء اور 2017 ء سے 2020 ء بیچ کے   ایم ڈی / ایم ایس آیور وید اسکالروں کو مبارکباد دی ۔

جناب کرن ریجیجو نے اپنے صدارتی خطبے میں اپنی  روایتی  دانشمندی  کو تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے بھارت میں  کووڈ – 19 وبائی بیماری کی روک تھام میں  آیور وید  اور آیوش وزارت کے  رول کا اعتراف کیا اور  اے آئی آئی اے کے لئے ، اُس کے مستقبل کی کوششوں کے سلسلے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

جلسۂ تقسیم اسناد  کے سلسلے میں  ڈین ( ایم ڈی کورسز ) پروفیسر سجاتا  کدم   نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔  ا ج ۔ ع ا ۔ 27.03.2021 )

U. No. 3128

 



(Release ID: 1708045) Visitor Counter : 181


Read this release in: English , Hindi