وزارت خزانہ

مغربی دلّی کے سی جی ایس ٹی کے اہل کاروں نے تقریباً 9 کروڑ روپئے کے اِن پُٹ ٹیکس کریڈٹ دھوکہ دہی کے لئے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے

Posted On: 26 MAR 2021 8:12PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 27 مارچ / خفیہ اطلاع ملنے پر سینٹرل گڈس اینڈ سروس ٹیکس ( سی جی ایس ٹی ) کمشنریٹ  ،  مغربی دلّی کی ٹیکس بچانے کی روک تھام کی شاخ کے  افسران نے   9 کروڑ روپئے ( تقریباً ) کی کم اشیاء کی انوائسز کے ذریعے  نا قابلِ قبول  اِن  پُٹ  ٹیکس کریڈٹ  ( آئی ٹی سی ) سے فائدہ اٹھانے / حاصل کرنے کے ایک  کیس کا پتہ لگایا ہے ۔   اس کارروائی میں مختلف فرموں کا پتہ لگا ہے ، جن کا مقصد  نا قابلِ قبول کریڈٹ  حاصل کرنے  / اُس سے فائدہ اٹھانے اور اسے پاس کرانے  کا سلسلہ چلانا  تھا ۔

          اِس نیٹ ورک کی  فرموں   کی فائدہ اٹھانے والی اصل فرموں کا نام  میسرز  اشیتا اسپات  اور میسرز ایچ ایم ٹریڈنگ کمپنی ہے   ، جس کے پروپرائیٹر جناب نوین بنسل  ہیں  اور وہ  اُن  کے اعتراف کے مطابق  دیگر دو فرموں کے  فی الواقع چلانے والے بھی ہیں ۔ یہ فرمیں    دھاتوں  کی اسکریپ  کا کاروبار کرتی تھیں اور   کم انوائسیں دکھا کر  نا قابلِ قبول آئی ٹی سی سے فائدہ اٹھاتی تھیں ۔  جناب نوین بنسل نے   اپنے رضا کارانہ بیان میں اپنا جرم  قبول کیا ہے ۔

          اس کا مطلب یہ ہوا کہ  جناب  نوین بنسل  نے جان بوجھ کر  سی جی ایس  ٹی ایکٹ  ، 2017 کی دفعہ 132 ( 1 ) ( بی ) اور 132 (1) ( سی ) کے تحت  جرم کیا ہے  ، جو کہ قانون کی دفعہ 132 ( 5 ) کے ضابطوں کے تحت  قابلِ دست اندازیٔ پولیس  اور  نا قابلِ ضمانت جرائم ہیں ۔  نتیجے کے طور پر  انہیں  26 مارچ ، 2021 ء کو  سی جی ایس ٹی  ایکٹ کی دفعہ  132 کے تحت گرفتار کیا گیا اور  ڈیوٹی میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے 14 دن کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا ۔ مزید تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔

          دلّی زون  جی ایس ٹی بچانے کی روک تھام  کی مسلسل  کوششیں کر رہا ہے ، جس کے نتیجے میں موجودہ مالی سال میں  5319.6 کروڑ روپئے کے فراڈ کا پتہ چلا ہے اور 41 لوگوں کو  اب تک گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

 

U. No. 3129


(Release ID: 1708032) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi