وزارت دفاع

اشتراکی ساجھیداری کے لیے دفاعی صنعت کی عالمی رسائی پر چلی کے ساتھ وبینار

Posted On: 25 MAR 2021 7:13PM by PIB Delhi

بھارت اور چلی کے درمیان 25 مارچ 2021 کو ایک وبینارمنعقد ہوا۔ اس وبینار کا موضوع تھا: ‘‘اشتراکی ساجھیداری کے لیے بھارت کی دفاعی صنعت کی عالمی رسائی: وبینار اور نمائش’’۔ اس وبینار کا انعقاد بھارت کے دفاعی سازوسامان تیارکرنے والوں کی سوسائٹی (ایس آئی ڈی ایم) کے ذریعہ وزارت دفاع کے دفاعی سامان کی تیاری کے محکمہ کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔

دفاعی سامان کی تیاری کے محکمہ کے سکریٹری جناب راج کمار، چلی حکومت کی وزارت دفاع کے ٹیکنالوجیکل ڈیولپمنٹ اینڈ انڈسٹری ڈویژن کے سربراہ جناب آسکر بوسٹوس اور دونوں ملکوں کے دیگر سینئرعہدیداروں نے اس وبینار میں شرکت کی۔اپنےافتتاحی کلمات میں جناب راج کمار نے مختلف شعبوں میں بھارت کی دفاعی صنعت کی زبردست صلاحیتوں اور باہمی مفاد کے شعبوں میں مشترکہ تیاری اور مشترکہ پروڈکشن کے لیے چلی کی دفاع سے متعلق کمیٹیوں کے ساتھ اشتراک کے لیے ان کی خواہش اور رضامندی کواجاگر کیا۔

اس کے علاوہ جناب راج کمار نے کہا کہ بھارت کی دفاعی صنعت،چلی کی مسلح فورسز کی خریداری سے متعلق بولی لگانے  کے عمل میں حصہ لینے کی خواہشمند ہے۔

بھارتی کمپنیوں ایل ایند ٹی، بھارت فورج، گواشپ یارڈ لمیٹیڈ، ایچ اے ایل، مہندرا ڈیفنس، ایم کے یو، اوایف بی اور ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم نے بڑے دفاعی پلیٹ فارمس اور منصوعات پر پریزینٹیشن دیں۔ چلی کی جانب سے FAMAE/S2T، ASMAR/SISDEF اور ENAER/DTSنے اپنی کمپنیوں کی پریزنٹیشن دیں۔

اس وبینار میں 130 سےزیادہ وفود نے شرکت کی۔ بھارتی  کمپنیوں کی جانب سے 100 سے زیادہ ورچوئل نمائشی اسٹالس لگائے گئے تھے۔

یہ وبینار،ان سلسلےوار وبینار کا ایک حصہ تھاجن کا دوست ملکوں کے ساتھ انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ دفاعی سازوسامان کی برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور سال 2025 تک پانچ ارب امریکی ڈالرز مالیت کی دفاعی برآمدات کے ہدف کو حاصل کیاجاسکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(۔ج ا ش ح ۔  ۔ع م )

U.NO. 3085



(Release ID: 1707738) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Hindi