امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

موجودہ خریف مارکٹنگ سیزن کے دوران ریکارڈ 685.39 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا گیا


دھان کی خریداری میں پچھلے سال کے مقابلے 13.51 فیصد کا اضافہ

موجودہ خریف مارکٹنگ سیزن میں تقریباً 100.92 لاکھ کسان فیض یاب ہوئے

حکومت نے پنجاب سے 202.82 لاکھ میٹرک ٹن دھان خریدا ہے جو کل خریداری کا 29.59 فیصد ہے

خریف سیزن 21-2020 اور ربیع 2021 کے تحت ایم ایس پی پر سرکاری ایجنسیوں کے ذریعہ دلہن اور تلہن کی خریداری جاری

ریاستوں میں ایم ایس پی کے تحت  کپاس  کے بیج (کپاس)  کی خریداری کا کام خوش اسلوبی سے جاری ہے

Posted On: 22 MAR 2021 8:41PM by PIB Delhi

 خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس) 21-2020 کے دوران، حکومت  اپنی موجودہ کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی) اسکیموں کے مطابق ہی  کسانوں سے  کم از کم امدادی قیمت پر خریف  فصلوں کی خریداری کررہی ہے جس طرح سے پچھلے سیزنوں میں ہوتی  رہی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016O5Y.png خریف 21-2020 کے لئے دھان کی خریداری خوش اسلوبی سے جاری ہے ۔ پنجاب، ہریانہ، اترپردیش، تلنگانہ، اتراکھنڈ، تمل ناڈو، چنڈی گڑھ، جموں و کشمیر، کیرالہ، گجرات، آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر ،بہار،جھارکھنڈ، آسام، کرناٹک، مغربی بنگال اور تریپورہ سے دھان کی خریداری کی جارہی ہے۔ 21 مارچ2021 تک ان ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے کسانوں سے 685.39لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ دھان کی خریداری کی جاچکی ہے۔ جبکہ  اسی مدت میں پچھلے سال  603.79 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی خریداری ہوپائی تھی۔ اس سال اب تک کی گئی دھان کی خریداری میں پچھلے سال کے مقابلے 13.51 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے ۔685.39 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی مجموعی  خریداری میں سے تنہا  پنجاب  کی حصہ داری  202.82 لاکھ میٹرک ٹن  ہے، جو کہ  مجموعی خریداری کا 29.59 فیصد ہے۔

 

تقریباً 100.92 لاکھ کسان موجودہ خریف مارکیٹنگ سیزن (کے ایم ایس)  میں پہلے ہی فیضیاب ہوچکے ہیں۔ کسانوں کو کم از کم امدادی قیمت پر 129402.60  کروڑ روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QRPT.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002HLUE.png

اس کے علاوہ ریاستوں سے موصول ہوئی  تجویز کی بنیاد پرتمل ناڈو، کرناٹک، مہاراشٹر، تلنگانہ، گجرات، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش، اڈیشہ، راجستھان اور آندھراپردیش  جیسی ریاستوں سے خریف مارکیٹنگ سیزن21-2020 اور ربیع مارکیٹنگ سیزن 2021 کیلئے امدای قیمت اسکیم (پی ایس ایس) کے تحت107.08 لاکھ میٹرک ٹن دلہن اور تلہن کی خریداری کو بھی  منظوری دی گئی ہے۔ آندھراپردیش، کرناٹک، تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں سے  1.23 لاکھ میٹرک ٹن کھوپرا (بارہ ماسی فصل) کی خریداری کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ اگر نوٹیفائیڈ فصل مدت کے دوران متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں بازار کی شرحیں ایم ایس پی سے نیچے چلی جاتی ہیں تو ریاست کی نامزد خرید ایجنسیوں کے توسط سے مرکزی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو  امدادی قیمت اسکیم (پی ایس ایس)  کے تحت دلہن ، تلہن اور کھوپرا  فصل کی خریداری کی تجاویز حاصل ہونے پر بھی منظوری دی جائے گی، تاکہ رجسٹرڈ کسانوں سے  21-2020 کے لئے نوٹیفائیڈ کی گئی کم از کم امدادی قیمت پر براہ راست  ان فصلوں کے ایف اےکیو گریڈ کی خرید اری کی جاسکے۔

خریف 21-2020 اورربیع 2021 کے تحت 21  مارچ 2021 تک حکومت نے اپنی نوڈل ایجنسیوں کے توسط  سے 360238.73 میٹرک ٹن مونگ ، اُڑد،تور، مونگ پھلی  کی پھلی اور سویابین کی خریداری ایم ایس پی   قیمتوں پر کی ہے۔ اس خریداری سے تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، اترپردیش، ہریانہ اور راجستھان کے 207181 کسانوں کو 1925.65 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔

اسی طرح سے 5089 میٹرک ٹن کھوپرا(بارہ ماسی فصل) کی خریداری کرناٹک اور تمل ناڈو ریاستوں سے کی گئی ہے۔ اس دوران  3961 کسانوں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 21 مارچ 2021  تک کم از کم امدادی قیمت پر 52 کروڑ 40 لاکھ  روپئے کی ادائیگی کی گئی۔ان سے متعلق ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتیں خریف دلہن اور تلہن فصلوں کی آمد کی بنیاد پر متعلقہ ریاستوں کے ذریعے مقررہ تاریخ سے خریداری شروع کرنے کے لئے ضروری انتظامات کررہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004UOZ6.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0058O7W.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006L0BP.png

کم از کم امدادی قیمت اسکیم کے تحت  ہی پنجاب، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات،تلنگانہ، آندھراپردیش، اڈیشہ اور کرناٹک ریاستوں سے کپاس کی خریداری کا کام بھی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔21 مارچ 2021تک1897005کسانوں سے 26719.51 کروڑ روپئے  کی ایم ایس پی پر کپاس کی 9186803 گانٹھوں کی خریداری کی جاچکی ہے۔

 

 

 

*************

 

ش ح۔ف ا   ۔ م ص

 (U: 3090)



(Release ID: 1707727) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Punjabi