سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سی ایس آئی آر نے ٹی بی کا عالمی دن منایا-’’ٹی بی کےلئے کووڈ-19 وباء سے اسباق‘‘کے موضوع پر پینل تبادلہ خیال کا انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2021 9:39PM by PIB Delhi

24مارچ 2021ء کو ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر ،  سائنس اور ٹیکنالوجی ، اراضی سائنسز اور صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نےوزارت کے ذریعے منعقدہ ٹی بی کے عالمی دن تقریب میں اور’’ٹی بی کے لئے کووڈ-19وباء سے اسباق‘‘کے موضوع پر ایک  پینل تبادلہ خیال میں ایک کلیدی لیکچر دیا۔ ہر سال ٹی بی کاعالمی دن 1882ء میں اس دن کے یادگار کے طورپر منایا جاتا ہے، جب ڈاکٹر روبرٹ کاچ نے ٹی بی کے جراثیم کی دریافت کی تھی۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ سرکار نے 2025ء تک ٹی بی بیماری کو ختم کرنے کا ایک اہم مقصدی ہدف طے کیا ہے، جو کہ ’’ٹی بی کے خاتمے‘‘کے لئے عالمی ہدف سے پانچ سال قبل ہے۔انہوں نے اُجاگر کیا کہ موجودہ کووڈ-19بیماری کے خلاف جدوجہد کے دوران ملک نے جو تیز تر حکمت عملیاں اپنائی ہیں، وہ مثالی ہیں، جس میں ایک سال کے عرصے میں ہی ویکسین لگائی جارہی ہےنیز ویکسین کو دوسرے ملکوں کو بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان باصلاحیت ہے اور اس میں ٹی بی خاتمے کا مقرر ہ نشانہ حاصل کرنے کی بھی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے، جیسا کہ کووڈ-19 وباء کے دوران کیا گیا ہے نیز  اورجیسا پولیو کی بیماری کو ختم کرنے کے ضمن میں کئے گئے اقدامات سے ظاہر ہے۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ ٹی بی کی بیماری کو مستحکم ارادے ، تعاون ، جوش اور غیر معمولی عہد نیز ہر ایک شراکت دار کے ساتھ تعاون سے ختم کیا جاسکتا ہے۔

’’ٹی بی کے لئے کووڈ-19وباء سے اسباق‘‘کے موضوع پینل تبادلہ خیال میں خطاب کرتے ہوئے سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر شیکھر سی مانڈے نے ، جو کہ ایک سے دوسرے کو لگنے والی بیماریوں کے ماہر ہیں ، کہا کہ جب ٹی بی مائیکرو بیکٹیریم کی وجہ سے ہوتی ہے، تو وہ کہیں زیادہ پیچیدہ بیماری بن جاتی ہے، اس لئے کووڈ-19 سے تعاون اور اشتراک کے جو اسباق حاصل ہوئے ہیں، وہ ہمیں ٹی بی کے خاتمے کےلئے حکمت عملی اپنانے کے لئے راہنمائی فراہم کرسکتے ہیں۔

ایک سرکردہ ٹی بی کے ماہر اور گنگین بایو ٹیکنالوجی کے صدر ڈاکٹر ٹی بالگنیش نے اپنے خطاب میں اس ضرورت پر زور دیا کہ ٹی بی کی غیر جارحانہ تشخیص کی ضرورت ہے، جو کہ نگرانی اور بیماری سے متاثر ہونے کی صلاحیت کو تیزی کے ساتھ کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ ملک کے اُن دیگر ٹی بی کے ماہرین نے ، جنہوں نے اس پینل تبادلہ خیال میں شرکت کی، ان میں سی ایس آئی ار-آئی جی آئی بی کے ڈائریکٹر انوراگ اگروال، اسٹاف سائنسداں VII، این آئی آئی ڈاکٹر راجیش گوکھلے، نئی دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس کے بایو ٹیکنالوجی کے محکمے کے پروفیسر جیا تیاگی ، سی ایس آئی آر –آئی آئی سی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر چندرا شیکھر ایس، جے اینڈ جے تحقیق کے نائب صدر ڈاکٹر انل کول،سی ایس آئی آر میں سینئر پرنسپل سائنسداں اور ایس سی ڈی ڈی کی سربراہ ڈاکٹر گیتا  بانی رائیسم اور سی ایس آئی آر-آئی ایم ٹی ای سی ایچ میں سینئر سائنسداں ڈاکٹر انشو بھاردواج شامل ہیں، جنہوں نے ہماری موجودہ حکمت عملیوں میں موجود حساس کمیوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ساتھ شناخت کرنے کےلئے خلل ڈالنے والے نظریات کے تئیں تبادلہ خیال کی راہ ہموار کی اور یہ واضح کیا کہ کووڈ-19کے ساتھ حالیہ تجربے سے ان پر کس طرح توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کے مکمل پینل نے اُجاگر کیا کہ ٹی بی بیماری کے معاملے میں بیماری کی پیچیدگی کے باوجود ، جہاں ہزار ہا برس سے مائیکو بیکٹیریم انسان کے ساتھ ملوث ہے، اس پر اجتماعی عقل مندی اور سائنس کی کاوشوں کے توسط کے ساتھ ساتھ کووڈ-19 پر توجہ مرکوز کرنے کے لئے صحت دیکھ بھال کی برادری کے تجربے کے ساتھ توجہ مرکوز کی جاسکتی ہے۔ ان سبھی نے سفارش کی کہ ٹی بی کا خاتمہ کرنے کے لئے اُس پر توجہ مرکوز کرنے کی غرض سے ہمیں اپنی موجودہ رسائیوں کو چیلنج کرنے کےلئے کھلے ذہن کے ساتھ کاوشیں کرنی ہوں گی، کیونکہ موجودہ منظر نامے صرف ظاہری کامیابی اور قلیل مدتی علاج کےلئے ضروری حکمت عملیاں فراہم کرسکتی ہیں نیز مؤثر ویکسین اور دیکھ بھال کی تشخیص کے فوری طور طریقے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ ماہرین نے اس بات کی بھی سفارش کی کہ نئی ٹیکنالوجیاں، مجتمع نطریات اور جامع رسائیوں سے حاصل شدہ اعدادو شمار اسی طرح ٹی بی کےلئے استعمال کیا جانا چاہئے، جیسا کہ کووڈ-19 وباء کے دوران دیکھا گیا ہے۔ عوام الناس سمیت تمام شراکت داروں کی شمولیت اور ان کا تعاون ٹی بی اور دیگر اُن  بیماریوں پر توجہ دینے کےلئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے، جو کہ دنیا بھر میں اینٹی مائیکرو بائل رسسٹنس کی بڑھتی ہوئی شرح کا باعث بن رہی ہیں۔

Screen Shot 2021-03-24 at 18.29.08.pngScreen Shot 2021-03-24 at 19.37.41.pngScreen Shot 2021-03-24 at 20.12.32.png

 

 

*************

 

ش ح۔ا ع۔ ن ع

 

(26.03.2021)

(U: 3086)


(ریلیز آئی ڈی: 1707718) وزیٹر کاؤنٹر : 181
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी