قبائیلی امور کی وزارت
قبائلی امور کی وزارت ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں میں 3479 خالی اسامیاں پُر کرے گی
Posted On:
25 MAR 2021 3:52PM by PIB Delhi
قبائلی امور کی وزارت اپنے آٹونومس ادارے نیشنل ایجوکیشن سوسائٹی فار ٹرائبل اسٹوڈنٹس کے توسط سے ملک کی 17 ریاستوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں ( ای ایم آر ایس ) میں اساتذہ کی خالی پڑی 3479 اسامیوں کو پُرکرے گی۔اس کے لئے درخواست کا عمل آئندہ مال کی پہلی تاریخ سے شروع ہوگا ۔ اس سے آئی ایم آر ایس میں میں معیاری انسانی وسائل کی تعیناتی ہوسکے گی اور تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی۔ پرنسپل ، وائس پرنسپل پی جی ٹی اور ٹی جی ٹی کے چار مختلف عہدوں پر بھرتی کے لئے سنٹرلائزڈ کمپیوٹر پر مبنی ٹسٹ ہوگا۔ اس کے بعد متعلقہ ریاستوں کے ذریعہ انٹرویو (ٹی جی ٹی کو چھوڑکر) لیا جائے گا۔ یہ بھرتی مخصوص ریاستوں میں خالی آسامیوں کی بنیاد پر ریاست وار کی جائے گی جس کی فہرست مندرجہ ذیل ہے :
نمبر شمار
|
ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقے
|
پرنسپل
|
وائس پرنسپل
|
پوسٹ گریجویٹ ڈیچر
|
ٹرینڈ گریجویٹ ٹیچر
|
مجموعی خالی اسامیاں
|
1
|
آندھراپردیش
|
14
|
6
|
0
|
97
|
117
|
2
|
چھتیس گڑھ
|
37
|
19
|
135
|
323
|
514
|
3
|
گجرات
|
17
|
2
|
24
|
118
|
161
|
4
|
ہماچل پردیش
|
1
|
0
|
6
|
1
|
8
|
5
|
جھارکھنڈ
|
8
|
8
|
132
|
60
|
208
|
6
|
جموں و کشمیر
|
2
|
0
|
0
|
12
|
14
|
7
|
مدھیہ پردیش
|
32
|
32
|
625
|
590
|
1279
|
8
|
مہاراشٹر
|
16
|
8
|
28
|
164
|
216
|
9
|
منی پور
|
0
|
2
|
8
|
30
|
40
|
10
|
میزورم
|
0
|
3
|
2
|
5
|
10
|
11
|
اڈیشہ
|
15
|
11
|
12
|
106
|
144
|
12
|
راجستھان
|
16
|
11
|
102
|
187
|
316
|
13
|
سکم
|
2
|
2
|
17
|
23
|
44
|
14
|
تلنگانہ
|
11
|
6
|
77
|
168
|
262
|
15
|
تری پورہ
|
1
|
3
|
36
|
18
|
58
|
16
|
اترپردیش
|
2
|
2
|
37
|
38
|
79
|
17
|
اتراکھنڈ
|
1
|
1
|
3
|
4
|
9
|
میزان
|
175
|
116
|
1244
|
1944
|
3479
|
بھرتی کا عمل متعلقہ ریاستوں کے ساتھ مشترکہ طور پر شروع کیا گیا ہے تاکہ پہلے سے چلنے والے اسکولوں اور اس سال سے چلنے والے اسکولوں میں واضح خالی اسامیوں کے لئے اساتذہ کی مانگ پوری کی جائے۔خالی اسامیوں کا حساب کتاب موجودہ مستقل اور ایڈہاک/کنٹریکچوئل اسٹاف کے ذریعہ پر کئے گئے عہدوں کو چھوڑ کر لگایا گیا ہے۔ ایڈہاک /کنٹریکچوئل اسٹاف کے لئے طور طریقہ مختلف فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کے بعد طے کئے جائیں گے۔
درخواست حاصل کرنے کے لئے پورٹل 01.04.2021 سے 30.04.2021 تک کھلا رہے گا۔ امتحان جون کے پہلے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے۔ پورٹل کی تفصیلات اور آخری تاریخ کے لئے https://nta.ac.in اور https://tribal.nic.in دیکھیں۔
ای ایم آر ایس اسکیم ملک کے قبائلی علاقوں میں قبائلی طلبا کو معیاری تعلیم دینے کا قبائلی امور کی وزارت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ یہ اسکیم 1998 میں شروع ہوئی اور سال 19-2018 میں اس میں بڑی تبدیلی کی گئی تاکہ 50 فیصد یا اس سے زیادہ درج فہرست قبائل آبادی کے ہر بلاک تک جغرافیائی اعتبار سے اسکولوں تک رسائی کو بہتر بنایا جاسکے۔ تبدیل شدہ اسکیم کے تحت موجودہ 288 اسکولوں کے علاوہ 452 نئے اسکول کھولے جائیں گے اور اس طرح آنے والے برسوں میں اسکولوں کی کل تعداد 740 ہوجائے گی۔ ان میں سے 100 اسکول کھولنے کے لئے ریاستوں کی تجاویز کو حتمی شکل دی گئی ہے وہاں جلد تعمیری کام شروع ہوگا۔
ای ایم آر ایس دور دراز کے قبائلی علاقوں میں بڑی تعداد میں قبائلی بچوں کو راغب کرنے والا ایک اہم جزیرہ کے مترادف ہوگیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت تعلیمی اور دیگر سرگرمیوں میں طلبا کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خالی اسامیوں کو پر کئے جانے سے اور آنے والے دنوں میں کئے جانے والے اقدامات سے ای ایم آر ایس صرف قبائلی علاقے کے ماڈل اسکول نہیں رہ جائیں گے ، بلکہ ملک کی تعمیر کے اہم ادارے بنیں گے۔ اساتذہ کی صلاحیت سازی پرنسپلوں کی قیادت کے فروغ ، اسکولوں کا سی بی ایس ای سے الحاق ،اسکولوں میں آن لائن اور ڈیجیٹل تعلیم شروع کرنے اور اٹل ٹنکرنگ لیبس، این آئی ایس ایچ ٹی اے جیسے مختلف موجودہ پروگراموں کے تحت وسائل کو لانے کے لئے باہری فریقوں کے ساتھ شراکت داری کے توسط سے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔
*************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 3079)
(Release ID: 1707706)
Visitor Counter : 226