ٹیکسٹائلز کی وزارت

پٹسن(جوٹ) کے شعبے کی ترقی

Posted On: 25 MAR 2021 2:39PM by PIB Delhi

حکومت نے جوٹ پیکیجنگ مٹیریلز(پیکنگ کی اشیاء میں لازمی استعمال)ایکٹ 1987 کے تحت اشیاء کی تفصیل  اور پٹسن کے بوروں میں اُن کی لازمی پیکنگ کی حد بیان کی ہے۔پٹسن کے رواں سال 21-2020ء کے لئے 100 فیصد غذائی اجناس اور 20 فیصد چینی کی پیکنگ لازمی طورپر پٹسن کے بوروں میں کی جانی ہے۔اس نظام کے تحت پٹسن کے بوروں کی کل خریداری پٹسن کے سامان کی مجموعی مصنوعات کا 70.16 فیصد ہے۔ اس سہولت کا مقصد پٹسن کی صنعت کے لئے مسلسل آرڈرز کی فراہمی اور اس طرح پٹسن کی ملوں کو پورے سال کام جاری رکھنے کے قابل بنانا ہے۔

تقریباً 1.7 لاکھ کاریگر راست طورپر پٹسن کی ملوں میں ملازم ہیں، جبکہ تقریباً 2 لاکھ کاریگر اِس سے متعلقہ شعبے میں اور دیگر سرگرمیوں سے وابستہ ہیں۔حکومت نے اس بات کی ضمانت دے کر کہ پٹسن کی ملوں کے پاس پٹسن کے بوروں کی سپلائی کےکافی سے زیادہ آرڈر موجود رہتے ہیں، حکومت نے بُنکروں کے روزگار کا تحفظ کیا ہے۔حکومت نے نیشنل جوٹ بورڈ(این جے بی)کے ذریعے پٹسن کی شعبے کی ترقی کےلئے کام کیا ہے اور اس سلسلے میں مندرجہ ذیل اسکیموں پر عمل کیا گیا ہے۔

  1. جوٹ-آئی سی اے آر ای(بہتر کھیتی اور جدید نرمائی کا عمل)پروگرام ، پٹسن کی پیداواریت معیار کو بہتر بنانے کےلئے ۔
  2. پلانٹس اور مشینوں کی حصولیابی کےلئے ترغیباتی منصوبہ، جس کا مقصد موجودہ ؍نئے پٹسن کے ملوں اور جے ڈی پی اکائیوں میں ٹیکنالوجی کو اَپ گریڈ اور  جدید بناناہے۔
  3. جوٹ انٹگریٹیڈ ڈیولپمنٹ (جے آئی ڈی)اسکیم ، جس کا مقصد بنیادی اور ترقی یافتہ ڈیزائننگ کی تربیتی اور پیداواری مرکز کی فراہمی ہے۔
  4. پٹسن سے متعلق خام مال کے بینک(جے آر ایم بی)کا منصوبہ ، جس کا مقصد ایم ایس ایم ای اکائیوں اور پٹسن کے متنوع مصنوعات  کی پیداوار سے وابستہ کاریگروں کےلئے خام مال فراہم کرنا ہے۔
  5. ایکسپورٹ مارکیٹ ڈیولپمنٹ اسسٹنس(ای ایم ڈی اے)منصوبہ ، جس کا مقصد  پٹسن کے رجسٹرڈبرآمد کاروں کو غیر ملکی میلوں؍بی ایس ایم ایس  میں حصہ لینے کےلئےسہولیات فراہم کرنا ہے۔
  6. پٹسن کے کارخانوں ، جے ڈی پی –ایم ایس ایم ایس کے کاریگروں کی لڑکیوں کے لئے اسکالر شپ منصوبہ۔
  7. جوٹ جیو ٹیکسٹائلز کا سڑکوں کی ڈھالوں کہ پختہ کاری ،بارش کے پانی کے ٹینکوں کی تعمیر اور سڑکوں کی تعمیر کےلئے استعمال۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*************

 

ش ح۔س ب۔ ن ع

(26.03.2021)

(U: 3074)



(Release ID: 1707702) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Bengali