ٹیکسٹائلز کی وزارت

روایتی کپڑا بنائی کے ہنر کا احیائے نو

Posted On: 25 MAR 2021 2:39PM by PIB Delhi

ہُنر میں بہتری لانا ایک مسلسل عمل ہے۔تکنیکی میدانوں جیسے بُنائی، رنگائی اور ڈیزائننگ وغیرہ میں ہتھکرگھا کاریگروں کے ہُنر میں بہتری لانے کے ضرورت پر مبنی پروگرام ٹیکسٹائل کے شعبے میں سمرتھ- صلاحیت سازی کے تحت انجام دیئے جاتے ہیں۔

بُنائی کے کاریگروں کےلئے صحت بیمہ اسکیم ، وزارت صحت و خاندانی بہبود حکومت ہند کے تحت مہیا کرائی جاتی ہے۔

حکومت ہند کی ٹیکسٹائل کی وزارت ملک بھر میں ہتھ کرگھے کی ترقی اور بُنکروں کی بہبود کےلئے درج ذیل پروگرام چلا رہی ہے:

  1. قومی ہتھ کرگھا ترقیاتی پروگرام (این ایچ ڈی پی)
  2. جامع ہتھ کرگھا کلسٹر ترقیاتی اسکیم(سی ایچ سی ڈی ایس)
  3. ہتھ کرگھا کاریگروں کی جامع بہبود اسکیم(ایچ ڈبلیو سی ڈبلیو ایس)
  4. یارن سپلائی اسکیم(وائی ایس ایس)

مندرجہ بالا اسکیموں کے تحت مستحق ہینڈلوم اداروں ؍بُنکروں وغیرہ کو خام مٹیریل کی خریداری کے لئے، چرخے اور اس سے متعلقہ سامان ، ڈیزائن کا اختراع، مصنوعات کے تنوع، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ہُنرمیں بہتری، لائٹنگ  یونٹس،  گھریلو اور سمندر پار بازاروں میں ہینڈلوم کی مصنوعات کی مارکیٹنگ اور ریاعتی شرحوں پر مُدرا لون کی فراہمی کی جاتی ہے۔

یہ معلومات ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*************

 

ش ح۔س ب۔ ن ع

(26.03.2021)

(U: 3073)



(Release ID: 1707701) Visitor Counter : 102


Read this release in: English , Marathi