نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
فٹ انڈیا موومنٹ، صحت اور فٹ انڈیا کے لئے ایک سفر ہے: کرن رجیجو
Posted On:
25 MAR 2021 3:00PM by PIB Delhi
نئی دہلی25،مارچ2021
نوجوانوں کے امور وکھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے پہلی دسمبر 2020 کو فٹ انڈیا تھیمٹک مہم ’فٹنس کی ڈوز، آدھا گھنٹہ روز‘ شروع کی ہے۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے کہ وہ ہندوستان کو ایک فٹ صحت مند ملک بنانے کے مقصد سے اپنی روز مرہ کی زندگی میں کم از کم 30 منٹ کی جسمانی سرگرمیوں میں شامل کریں۔
فٹ انڈیا موومنٹ کی پہلی سالگرہ ایک ورچوئل تقریب کے ذریعے 24 ستمبر 2020 کو بنائی گئی تھی۔ اس تقریب کا نام فٹ انڈیا ڈائیلاگ تھا، جس میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے صحت اور فٹنس کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ملک کے زندگی ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 7 فٹنس انفلونیسرس سے بات چیت کی تھی۔ پینل میں شامل فٹنس انفلونیسرس، اہم شخصیات میں جناب وراٹ کوہلی، جناب ملند سومن، محترمہ رجووتا دیواکر، جناب دیویندر جھاجھریا، سوامی شیوادھیانم سرسوتی، محترمہ افشاں عاشق اور جناب مکل کنیتکر شامل ہیں۔
2019 میں فٹ انڈیا کے شروع ہونے کے بعد سے فٹ انڈیا پلاگ رن ، فٹ انڈیا اسکول، فٹ انڈیا سائیکلوتھون، فٹ انڈیاواکاتھون، فٹ انڈیا فریڈم رن جیسی فٹ انڈیا کی نگرانی میں وزارت کی طرف سے بہت سے مختلف اقدامات اور سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں، تاکہ تمام مختلف عمر کے لوگوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اس بات کے لئے راغب کیا جاسکے کہ وہ اپنی روزانہ کی زندگی میں جسمانی سرگرمیوں میں شامل ہوں۔ ان پروگراموں کو زبردست رد عمل حاصل ہوا ہے اور فٹ انڈیا موومنٹ ملک میں اب ایک بہت مقبول پروگرام بن گیا ہے۔
فٹ انڈیا موومنٹ، صحت مند اور فٹ انڈیا کے لئے ایک سفر ہے۔ یہ وزارت اس مقصد کے لئے لگاتار کام کررہی ہے، جہاں اس ملک کے شہریوں کی ان کی صحت اور فلاح کے لئے حوصلہ افزائی کی جاسکے اور سب سے اعلیٰ ترجیحی یہ ہو کہ ان کی طرز زندگی میں چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں کرکے آئیں۔ دیگر وزارتوں اور محکموں کے پروگراموں کے ساتھ اشتراک کرکے یہ وزارت ورچوئل میڈیا کے ساتھ ساتھ فزیکل طور پر فٹ انڈیا موومنٹ کا ایک بڑا اثر پیدا کرنے کے سرکاری تقریبات کا اہتمام کررہی ہے۔
چونکہ صحت ایک ریاستی موضوع ہے اور بیماریوں کی روک تھام کی ذمہ داری ریاست، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کی ہے، پھر بھی وزارت فزیکل طور پر فٹ رہنے کے بارے میں سرگرمی سے بیداری پھیلانے کے کام میں جٹی ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-3056
(Release ID: 1707635)
Visitor Counter : 140