شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

گارو پہاڑیوں میں ترقیاتی سرگرمیاں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 25 MAR 2021 12:29PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25 مارچ 2021: شمال مشرقی خطے کی ترقی (ڈی او این ای آر)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب کے تحت یہ اطلاع فراہم کی  کہ حکومت ریاست میگھالیہ میں گارو پہاڑیوں کے خطے سمیت شمال مشرقی خطے (این ای آر) کی مجموعی ترقی کے لئے عہد بستہ ہے۔ میگھالیہ میں مجموعی طور پر 11 اضلاع میں سے 5 اضلاع گارو پہاڑی خطے میں آتے ہیں۔ گارو پہاڑی خطے میں،  تعمیراتی/چوڑائی/ سڑکوں کی از سر نو تعمیر/ 133.8 کلو میٹر کی طوالت کے لئے پلوں کی تعمیر کے 13 پروجیکٹ زیر نفاذ ہیں۔

شمال مشرقی خطے اور ریاست میگھالیہ سمیت دیہی اور شہری علاقوں میں برق کاری سے محروم رہ گئے گھروں کو برق کاری سے آراستہ کرنے اور دیہی برق کاری سے متعلق امور کو انجام دینے کے لئے حکومت کی دو فلیگ شپ اسکیمیں یعنی دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) اور پردھان منتری بجلی ہر گھر یوجنا۔سوبھاگیہ  ملک بھر میں نافذ کی جا رہی ہیں۔ گارو پہاڑی علاقے میں مردم شماری کے تحت تمام مواضعات اور گھروں کو برق کاری سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔ شمال مشرقی خطہ بجلی نظام بہتری پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی) کے تحت، گارو پہاڑے خطے میں 14 پاور پروجیکٹس زیر نفاذ ہیں۔

اس کے علاوہ گارو پہاڑی خطے میں ، سڑکوں، بجلی، آب پاشی، صنعت، طب اور صحت، کھیل کود، سائنس اور تکنالوجی، وغیرہ سے متعلق 46 پرجیکٹوں پر کام جاری ہے۔ گارو پہاڑی خطہ میگھالیہ میں وہ واحد علاقہ ہے جو میندی پاتھر ۔ دودھنوئی ریلوے لائن کے راستے میں ریلوے نقشے میں آتا ہے۔ جامع ٹیلی مواصلات ترقیاتی منصوبے کے تحت، 4جی موبائل خدمات فراہمی کے لئے ، گارو پہاڑی خطے کے تین اضلاع میں 534 غیر احاطہ شدہ مواضعات کا احاطہ کرنے والے 389 ٹاورس کو منظوری دی جا چکی ہے۔  پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت، روزگار کے لئے اب تک 20151 افراد کو تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

مرکزی شعبے کی اسکیم / مرکز کی اسپانسر شدہ اسکیموں/ ریاستی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومت کے ذریعہ کیے جانے والے مختلف ترقیاتی اقدامات میں مغربی گارو پہاڑی  خطے میں واقع تورا میں ریاست کے زیر انتظام اولین میڈیکل کالج کی تعمیر،  مغربی گارو پہاڑی خطے میں واقع بابادام  میں ایک قبائلی تحقیقی ادارے کی منظوری، چھ برادریوں اور گارو پہاڑی خطے کے دیہی ترقیاتی بلاکوں میں ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (ای ایم آر ایس) کا قیام اور 36 آنگن واڑی مرکز کی عمارتوں (اے ڈبلیو سی) کی تعمیر شامل ہیں۔

جل جیون مشن ہر گھر جل (جے جے ایم) اسکیم نافذ کی جارہی ہے جس کا مقصد 2024 تک ہر دیہی گھرانے کو نل کے پانی کے کنکشن کے ذریعہ پانی بہم پہنچانا ہے۔ جے جے ایم کے تحت، گارو پہاڑی خطے میں 31 فیصد گھرانوں کو جنوری 2021 تک باضابطہ نل کنکشن فراہم کرائے جا چکے ہیں۔

میگھالیہ کی حکومت نے 2008 میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی)  اور اس وقت کی پلاننگ کمیشن کے تعاون سے انسانی ترقی کا انڈیکس(ایچ ڈی آئی) تیار کیا تھا ۔ ضلع کے لحاظ سے اُس وقت 7 اضلاع کی درجہ بندی مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار

ضلع

ایچ ڈی آئی اسکور

ایچ ڈی آئی درجہ

1.

مشرقی کھاسی پہاڑیاں

0.676

1

2.

مغربی گارو پہاڑیاں

0.571

2

3.

ری بھوئی

0.496

3

4.

جنوبی گارو پہاڑیاں

0.484

4

5.

جینتیا پہاڑیاں

0.469

5

6.

مغربی کھاسی پہاڑیاں

0.405

6

7.

مشرقی گارو پہاڑیاں

0.396

7

 

میگھالیہ

0.550

 

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت، یو این ڈی پی کے تکنیکی تعاون کے ساتھ نیتی آیوگ کے توسط سے شمال مشرقی خطے کے تمام اضلاع کے لئے ضلع کے لحاظ سے ہمہ گیر ترقی نصب العین اشاریہ تیار کروا رہی ہے۔

 

****

ش ح ۔اب ن

U-3064


(ریلیز آئی ڈی: 1707621) وزیٹر کاؤنٹر : 176
یہ ریلیز پڑھیں: English