قانون اور انصاف کی وزارت

10ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ججوں کے طور پر مقرر کیا گیا

Posted On: 24 MAR 2021 3:18PM by PIB Delhi

نئی دہلی24،مارچ2021

صدر جمہوریہ ہند نے ہندوستان کے آئین کی دفعہ 224 کے کلاز (1) کے ذریعے عطا کئے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایس شری جسٹس علی ضامن، وپن چندر دیکشت، شیکھر کمار یادو، روی ناتھ تلہاری، دیپک ورما ،گوتم چودھری، شمیم احمد، دنیش پاٹھک، منیش کمار اور سمت گوئل کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ اس سے پہلے یہ بھی جج صاحبان ایڈیشنل جج تھے۔ قانون وانصاف کی وزارت کے انصاف کے محکمے کی طرف سے اس مہینے کی 23 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا۔

جسٹس علی ضامن ایل ایل بی ہیں، جنہوں نے 11 دسمبر 1998 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ وہ 2 سال کی مدت کے لئے 6 مئی 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے۔ ان کی ایڈیشنل جج کے طور پر موجودہ مدت 5 مئی 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

جسٹس وپن چندر دیکشت ایل ایل بی ہیں جو یکم جولائی 1963 کو پیدا ہوئے تھے اور 28 اگست 1986 کو ایک ایڈووکیٹ کے طور پر اپنی پریکٹس شروع کی۔ انہوں نے موٹر حادثوں کے معاملوں میں خاص مہارت کے ساتھ سول، فوجداری اور سروس معاملوں میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 27 سال سے زیادہ عرصے تک پریکٹس کی۔ وہ 2سال کی مدت کے لئے 11 دسمبر 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ ان کی 11 دسمبر 2021 کو ایڈیشنل جج کی حیثیت سے مدت ختم ہوجائے گی۔

جسٹس شیکھر کمار یادو، بی اے، ایل ایل بی ہیں جنہیں سول، فوجداری، آئینی ٹیکسیشن، لیبر، کمپنی اور سروس معاملات میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 28 سال کی پریکٹس کی ہے، جبکہ لیبر اور سروس معاملوں میں ان کو خصوصی مہارت حاصل ہے۔ ان کی موجودہ مدت 11 دسمبر 2021 کو ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ختم ہوجائے گی۔

جسٹس روی ناتھ تلہاری جی اے، ایل ایل بی ہیں۔ انہیں سول، ریونیو، کنسولیڈشن، سیلنگ میں خصوصی مہارت کے ساتھ سول، کنسولیڈشن سیلنگ سروس اور آئینی امور میں الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ میں 26 سال پریکٹس کا تجربہ ہے۔ انہیں  دو سال کی مدت کے لئے پریکٹس کا تجربہ ہے۔ وہ دو سال کی مدت کے لئے 12 دسمبر 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر ہوئے تھے۔ ان کی موجودہ مدت الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقررکیا گیا۔ ان کی موجودہ مدت 11 دسمبر 2021 کو ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ختم ہورہی ہے۔

جسٹس دیپک ورما بی ایس سی، ایل بی بی ہیں اور انہوں نے 20 اپریل 1992 کو وکیل کی حیثیت سے رجسٹریشن کرایا تھا۔ انہیں سول اور فوجداری معاملوں میں خصوصی مہارت کے ساتھ سول، فوجداری، آئینی، لیبر سروس اور ریونیو معاملوں میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 25 سال کی پریکٹس کرنے کا تجربہ ہے۔ وہ 12 دسمبر 2019 کو دو سال کی مدت کے لئے ایڈیشنل جج کے طور پر الٰہ آباد ہائی کورٹ میں مقرر ہوئے تھے۔

جسٹس گوتم چودھری بی اے ایل ایل بی ہیں اور 6 مارچ 1993 کو ایک وکیل کی حیثیت سے اپنا اندراج کرایا تھا تاکہ وکیل کی حیثیت سے پریکٹس شروع کی جاسکے۔ اپنی سول، فوجداری، آئینی ٹیکسیشن، لیبر کمپنی اور سروس امور میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 25 سال کی پریکٹس کا تجربہ ہے۔ وہ دو سال کی مدت کے لئے 12 دسمبر 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج ک ےطور پر مقرر ہوئے تھے۔ ان کی ایڈیشنل جج کے طور پر مدت 11 دسمبر 2021 کو ختم ہورہی ہے۔

جسٹس شمیم احمد بی اے ایل ایل بی ہیں اور انہیں سول، فوجداری، آئینی، لیبر، کمپنی اور سروس معاملات میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 24 سال تک پریکٹس کرنے کا تجربہ ہے۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی مدت 11 دسمبر 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

جسٹس دنیش پاٹھک بی اے ایل ایل بی ہیں، جنہوں نے 8 اکتوبر 1994 کو ایک وکیل کی حیثیت سے پریکٹس کے لئے اندراج کرایا تھا۔ انہیں سول اور ریونیو امور میں خصوصی مہارت کے ساتھ سول، ریونیو، آئینی خدمات اور فوجداری معاملوں میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 23 سال کی پریکٹس کا تجربہ ہے۔ وہ دو سال کی مدت کے لئے 12 دسمبر 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئے تھے۔ ان کی ایڈیشنل جج کی حیثیت سے موجودہ مدت 11 دسمبر 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

جسٹس منیش کمار بی اے ایل ایل بی ہیں اور انہوں نے 28 اکتوبر 1995 کو وکیل کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا تھا۔ انہیں سول، فوجداری، آئینی لیبر کمپنی اور سروس امور میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں 22 سال 3 ماہ کا پریکٹس کرنے کا تجربہ ہے۔ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی مدت 11 دسمبر 2021 کو ختم ہوجائے گی۔

جسٹس سمت گوپال بی اے ایل ایل بی ہیں۔ انہوں نے 13 جنوری 1996 کو جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی۔ انہیں سول اور فوجداری میں الٰہ آباد ہائی کورٹ میں پریکٹس کرنے کا 22 سال کا تجربہ ہے۔ وہ 12 دسمبر 2019 کو الٰہ آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے مقرر ہوئے تھے۔ ایڈیشنل جج کی حیثیت سے ان کی موجودہ مدت 11 دسمبر 2021 کو ختم ہورہی ہے۔

...............................................................

 

                                                                                                                                                      ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2998


(Release ID: 1707617) Visitor Counter : 123
Read this release in: Hindi , English