پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی جانب سے ایتھونول پیدا کرنے کے لئے سرپلس غذائی اجناس کے استعمال کی اجازت
Posted On:
24 MAR 2021 3:18PM by PIB Delhi
پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ک ہائیو فیول سے متعلق نیشنل پالیسی نے نیشنل بائیو فیول کوآرڈینیشن کمیٹی (این بی سی سی) کی منظوری کے ساتھ پیٹرول میں ملانے کی خاطر ایتھونول پیدا کرنے کے لئے سرپلس (اضافی) غذائی اجناس کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔ 20 اپریل 2020 اور 9 دسمبر 2020 کو ہوئی اپنی میٹنگ میں این بی سی سی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) کے ساتھ دستیاب سرپلس چاول سے ایتھونول کی پیداوار کی اجازت دے دی ہے۔ اس نے ایتھونول بلیڈڈ (ای بی پی) پروگرام کے تحت پیٹرول میں ملانے کے لئے مکئی سے ایتھونول کی پیداوار کی اجازت دے دی ہے۔
ایتھونول سپلائی سال 21-2020 کے دوران موصول ہوئی پیشکش کی بنیاد پر پبلک سیکٹر آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) نے ایتھونول کی 41.91 کروڑ لیٹر کی اجازت دے دی ہے جو سرپلس چاول سے حاصل کی جائے گی۔ انسانی کھپت اور مکئی کے لئے ڈیمیج، فوڈ گرین (ڈی جی ایف) ان فٹ ہے۔ ڈی ایف پی ڈی نے مطلع کیا کہ ایک ٹن مکئی سے 380 اور چاول سے 450 لیٹر ایتھونول پیدا ہوتا ہے۔ اس طرح 100 لیٹر ایتھونول پیدا کرنے کے لئے تقریباً 2.22 کوئنٹل چاول اور تقریباً 2.63 کوئنٹل مکئی استعمال کی جاتی ہے۔
چاول یا مکئی سمیت کسی بھی فیڈ اسٹاک سے ایتھونول کی پیداوار لاگت کئی عوامل پر منحصر کرتی ہے، جن میں فیڈ اسٹاک (کھانے پینے کی چیزوں) کی کوالٹی، پلانٹ کی صلاحیت اور دیگر سامان کی لاگت شامل ہے۔ ان فیڈ اسٹاک سے پیدا کی گئی بائیو ایتھونول، او ایم سی کے ذریعے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ بائیو ایتھونول ای بی پی پروگرام کے تحت پیٹرول میں ملانے کے لئے پیدا کی جاتی ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-3001
(Release ID: 1707521)
Visitor Counter : 143