وزارت سیاحت

کھجوراہومیں‘ایم آئی سی ای روڈ شو-میٹ ان انڈیا’ کا آغاز اور چھتر سال کنوونشن سینٹر کا افتتاح کل

Posted On: 25 MAR 2021 10:38AM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت (آزادانہ چارج) کے وزیر مملکت جناب  پرہلاد سنگھ پٹیل اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی جناب  شیو راج سنگھ چوہان وزارت سیاحت کی سودیش درشن اسکیم کے تحت تیار کردہ کھجوراہو میں واقع ‘چھترسال کنوونشن سینٹر’ کا افتتاح کریں گے۔ وہ کل مدھیہ پردیش کے کھجوراہو میں ایم آئی سی ای کے طور پر ہندوستان کے فروغ کے لئے ‘ایم آئی سی ای  روڈ شو میٹ ان انڈیا’ کے برانڈاور روڈمیپ کا بھی آغاز کریں گے۔  مدھیہ پردیش کی وزیر سیاحت و ثقافت محترمہ اوشا ٹھاکر ، دیگر معززین اور حکومت ہند اور مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے عہدیداروں کے ساتھ اس موقع پر موجود رہیں گی۔ سینئر سرکاری عہدیداروں اور صنعت کے ماہرین کے ذریعہ اس پروگرام میں ذمہ دار سیاحت ، آئیکونک مقام کے طور پر  ہندوستان کو بطور ایم آئی سی ای مقام کی شکل میں سامنے لانے کےلیے کلیدی سیشن اور پینل مباحثے بھی ہوں گے۔

ہندوستان کو  ایم آئی سی ای مرکز کے طور پر (ملاقات ، ترغیبات ، کانفرنسوں اور نمائشوں) فروغ  دینے کے لئے ، وزارت سیاحت ، مدھیہ پردیش ٹورزم اور انڈیا کنوونشن پروموشن بیورو کے اشتراک سے ہندوستانی حکومت اس‘ایم آئی سی ای  روڈ شو – میٹ ان انڈیا’ کا انعقاد چھترسال کنوونشن سینٹر ، کھجوراہو میں 25-27 مارچ 2021 ء کوبےمثال ہندوستان کے  پروگرام کے تحت کررہی ہے۔یہ پروگرام  آتم نربھربھارت کے تحت ایک کوشش ہوگی ، جس میں ہندوستان کے ایم آئی سی ای  صلاحیت کا بخوبی اندازہ ہوسکے گا۔ یہ روڈ شو  ہندوستان کو ایک ایم آئی سی ای مقام کے طور پر بنیادی ڈھانچے اور ایک سسٹم پائن-انڈیا کے طور پر ترقی پذیر کرنے میں حکومت کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ہوگا، جو ہندوستان کو عالمی سطح پر اس شعبے میں مقابلہ کرنے والے ممالک  میں شامل کرے گا۔

اس موقع پر ، وزارت سیاحت اپنی منصوبہ بندی ‘میٹ ان انڈیا’ کھجوراہو سے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، جو ملک کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔ایم آئی سی ای  مقام کی حیثیت سے  ہندوستان کی وسیع صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے  ‘ میٹ ان انڈیا’  بے مثال ہندوستان کے تحت ایک الگ ذیلی برانڈ کے طور پرآگے بڑھایا جائے گا۔

یہ پروگرام کھجوراہو کو ایک اہم سیاحتی مقام  کے طور پر تیار کرنے کے لئے وزارت سیاحت کے ذریعہ تیار کردہ ماسٹر پلان کے مسودہ کا آئینہ ہوگا۔ کھجوراہو کی ترقی و فروغ کے لئے متعدد سخت اور نرم مداخلتوں کی تجویز ہے۔ اس تقریب  سے کھجوراہو کو ایک مشہور سیاحت کی منزل کی حیثیت سے زبردست فروغ ملے گا ، خاص طور پر کھجوراہو کی ایم آئی سی ای  کی صلاحیت مزید  دوسرے شہروں کو اس تعلق سے فروغ دینے پر غور کرنے کی راہ دکھائے گی۔ وزارت سیاحت نے ایک جامع نقطہ نظر تیار کر کے ملک میں 19سیاحتی  مقامات کی ترقی کے لئے ایک مرکزی شعبے کی اسکیم ‘آئی کونک سیاحتی مقامات کی اسکیم’  تیار کی ہے۔ اس اسکیم کے تحت نشاندہی کیے جانے والے سیاحتی مقامات تاج محل اور فتح پور سیکری (اتر پردیش)، اجنتا غار اور ایلورا غار (مہاراشٹر) ، ہمایوں کا مقبرہ ، لال قلعہ اور قطب مینار (دہلی) ، کولوا بیچ (گوا) ، آمیر قلعہ (راجستھان) ، سومناتھ ، دھولاویرا اور اسٹیچو آف یونیٹی (گجرات) ، کھجوراہو (ایم پی)، ہامپی (کرناٹک) ، مہابلی پورم (تمل ناڈو) ، قاضی رنگا (آسام) ، کماراکم (کیرالہ) ، کونارک (اڈیشہ) اور مہابودھی مندر (بہار) ہیں۔

کھجوراہو میں ہونے والے پروگرام میں متعدد ذیلی تقریبات  مثال کے طور پر ثقافتی اور فٹ نیس کی سرگرمیاں، جیسے یوگا ، سائیکل ٹور ، ہیریٹیج  واک ، درخت لگانا وغیرہ شامل ہیں۔

*************

ش ح۔ ج ق۔ ت ع

U No. 3042

25.03.2021

 

 


(Release ID: 1707505) Visitor Counter : 241


Read this release in: Hindi , Punjabi , English , Telugu