شہری ہوابازی کی وزارت
شہری ہوابازی کےتحفظ سے متعلق بیورواور یمنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے شہری ہوابازی کے تحفظ کے بارے میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے
Posted On:
24 MAR 2021 8:16PM by PIB Delhi
نئی دہلی 24 مارچ 2021: شہری ہوابازی کے تحفظ سے متعلق بیورو (بی سی اے ایس) اور یمنا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ (وائی آئی اے پی ایل) نے آج نئی دہلی میں ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس معاہدہ میں جیور نوئیڈا میں زیرتعمیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں شہری ہوابازی کے تحفظ کی ذمہ داریوں اورکام کاج کے لئے التزامات کی تشریح کی گئی ہے۔ ا س معاہدہ پر بی سی اے ایس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جناب انکت گرت اور وائی آئی اے پی ایل کے سی ای او جناب کرسٹاف شنیل مان نے دستخط کئے۔ اس موقع پر بی سی اے ایس کے ڈی جی جناب جے دیپ پرساد اور وائی آئی اے پی ایل کی سی او او محترمہ کرنجیت کور جین بھی موجود تھیں۔
اس معاہدہ میں نوئیڈاانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قومی شہری ہوابازی حفاظتی پروگرام (این سی اے ایس پی) کے مختلف پہلوؤں کے نفاذ، شہری ہوابازی کے تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں اورکام کاج اورشہری ہوابازی کے تحفظ سے متعلق کاموں کے نفاذ کے اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں۔
ہوائی اڈہ کی تعمیر کاٹھیکہ وائی آئی اے پی ایل کو دیا گیا ہے جو ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی)، حکومت اترپردیش اور زیورخ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کاایک مشترکہ صنعت ہے۔
******
ش ح ۔اگ۔ رض
U-NO.3039
(Release ID: 1707497)
Visitor Counter : 165