وزارت دفاع

جنوبی نیول کمانڈ ، کوچی میں سورنم وجے مشعل

Posted On: 24 MAR 2021 7:07PM by PIB Delhi

 

وائس ایڈمرل اے کے چاولہ ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، این ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی،  فلیگ آفیسر کمانڈنگ اِن چیف ، جنوبی نیول کمانڈ(ایس این سی)نے 24 مارچ 2021ء کو نیول بیس، کوچی کے اندر واقع وار میموریل میں روایتی ملٹری رسم ’سورنم وجے مشعل‘کو ریسیو کیا۔ اس موقع پر جنگ کے ہیرو ، سینئرافسران اور ایس این سی کے لوگ موجود تھے۔

’سورنم وجے مشعل‘ کو 50 مردوں کے ذریعے گارڈ آف آنر دیا گیا۔یہ مشعل تقریباً 2,500کلو میٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 23 مارچ 2021ء کو کوچی پہنچی اور’سورنم وجے ورش‘ یعنی بنگلہ دیش کی جنگ 50 سال کی تکمیل پر  ملک کے ڈیفنس کمانڈ کی چار کارڈِنل سمتوں میں سفر کررہی ہے۔یہ مشعل شہروں اور گاوؤں سے ہوکر گزرے گی اور 1971ء کی جنگ میں حصہ لینے والے فوجیوں اور اُن کے رشتہ داروں کو انعامات سے نوازے گی۔

جنگ میں شامل ہونے والے فوجیوں کی عزت اور احترام کے طورپر یہ مشعل سی ایکس جان سی پی او (ریٹائرڈ)کے گھروں میں جائے گی جو اینجاراکل میں رہتے ہیں، اس کے بعد ٹی کے میکائل ایم سی ای آر اے دوئم (ریٹائرڈ)، نو سینا میڈل (بہادری)کے گھر جائے گی ، جو کروملّور میں رہتے ہیں۔ اس کے بعد یہ مشعل25 مارچ 2021ء کو  آنریبل سب لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ)وی ایل پپّاچن،نو سینا میڈل(بہادری)کے گھر جائے گی، جو ایرناکولم ضلع کے واراپوژہ میں رہتے ہیں۔اس ٹیم کے ساتھ بحریہ کا بینڈ اور روایتی گارڈ بھی ہوں گے۔

 

02.jpeg

 

*************

 

ش ح۔ق ت۔ ن ع

 (U: 3031)


(Release ID: 1707479) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi