سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

بزرگ شہریوں کی قومی کونسل کو مستحکم کیا گیا

Posted On: 24 MAR 2021 5:40PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی  ،  24مارچ 2021 :  سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں، سینئر سٹیزن ایسوسی ایشن، پنشن یافتگان کی ایسوسی ایشنوں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل بزرگ شہریوں کی قومی کونسل کو  بزرگ شہریوں کے لئے  تیار کی جانے والی اسکیموں اور پروگراموں کے نفاذ کا  جائزہ لینے کےلئے مستحکم کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ‘ بزرگ  شہریوں کے لئے قومی ایکشن پلان’ کی امبریلا اسکیم میں بزرگ شہریوں سے متعلق معاملات کے بارے میں مطالعہ /تحقیق / اختراع کی تجاویز ، بزرگ  شہریوں کےلئے قومی ہیلپ لائن قائم کرنا، بزرگ شہریوں کی بہبود کے مقصد سے کسی بھی علاقہ میں پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنا اور علاقائی سطح پر  سمینار / ورکشاپ / کانفرنس کاانعقاد بھی شامل ہے۔

بزرگ شہریوں کے قومی کمیشن کے قیام کی تجویز کی وزارت خزانہ نے حمایت نہیں کی ہے۔

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (۔رض ش ح ۔  ۔اگ )

U.NO. 3037

 


(Release ID: 1707473) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Punjabi