ریلوے کی وزارت
اسٹیشنوں پر خدمات کا آڈٹ
Posted On:
24 MAR 2021 3:57PM by PIB Delhi
ریلوے ، کامرس اور صنعت اور صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں درج ذیل معلومات فراہم کیں:
ہندوستانی ریلوے بڑی تعداد میں موجود اپنے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے لگاتار کوشاں رہتی ہے۔اس کےلئے وہ صارفین کے فیڈ بیک، کام کاج کی آسانی اور مالی فراہمی کی بنیاد پر مسلسل پلاننگ اور سسٹم میں بہتری کرتی رہتی ہے۔صارفین کی سہولت کو بہتر بنانے کےلیے ریلوے کے مختلف محکمے وقتاً فوقتاً متعدد قدم اٹھاتے رہتے ہیں۔اسٹیشنوں پر دستیاب خدمات کے معیار اور تعداد کی جانچ مختلف سطحوں پر ریلوے کے افسران ، مسافر کی سہولیات سے متعلق کمیٹی(پی ایس اے)، مسافر کی خدمت سے متعلق کمیٹی(پی ایس سی)وغیرہ کے ذریعے کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ مختلف طریقوں سے آف لائن ؍آن لائن موصول ہونےوالی شکایتوں ؍مشوروں پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔ماضی قریب میں بڑے اسٹیشنوں اور ٹرینوں کی صفائی سے متعلق تھرڈ پارٹی آڈٹ و سروے بھی کیا گیا ہے، تاکہ فیڈ بیک حاصل کیا جاسکے اور صفائی کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان صحت مند مقابلہ آرائی کو فروغ دیا جاسکے۔
اسٹیشنوں پر کوالٹی ، صفائی وغیرہ جیسے معیاروں کی جانچ کےلئے کیٹرنگ کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرائے گئے۔اس قسم کے آڈٹ کے دوران 20-2019 میں خراب خدمات کے 21 معاملوں کا پتہ چلا۔لہٰذا متعلقہ ٹھیکہ دار کو اس سلسلے میں متنبہ کردیا گیا ہے۔
*************
ش ح۔ق ت۔ ن ع
(25.03.2021)
(U: 3028)
(Release ID: 1707456)
Visitor Counter : 94