عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت میں خالی اسامیاں
Posted On:
24 MAR 2021 4:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 مارچ،2021 / سول سروسز میں خالی اسامیوں سے متعلق اعداد و شمار کی دیکھ بھال ریاستی سرکاروں سمیت متعلقہ کاڈر کنٹرولنگ اتھارٹی کرتی ہیں۔ عملے اور تربیت کا محکمہ انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروسز (آئی اے ایس) کے لیے کاڈر کنٹرولنگ اتھارٹی ہے اور انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے لیے کاڈر کنٹرولنگ اتھارٹی وزارت داخلہ ہے۔ 01.01.2020 کو آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی خالی اسامیاں اس طرح تھیں :
سروس
|
کاڈر کی اسٹرینتھ
|
آتھورائزڈ اسٹرینتھ
|
ان پوزیشن
|
خالی اسامی
|
آئی اے ایس
|
آر آر کوٹا
|
4661
|
3719
|
942
|
ترقی کا کوٹا
|
2054
|
1486
|
568
|
کل میزان
|
6715
|
5205
|
1510
|
آئی پی ایس
|
آر آر کوٹا
|
3452
|
2992
|
460
|
ترقی کا کوٹا
|
1530
|
1082
|
448
|
کل میزان
|
4982
|
4074
|
908
|
خالی اسامیاں کو پر کرنا ایک لگاتار عمل ہے ۔ مرکزی حکومت کی یہ کوشش رہتی ہے کہ ان خالی اسامیوں کو جلد سے جلد بھرا جائے۔ یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور دیگر ایلائڈ سروسز میں ہر سال براہ راست بھرتی کی بنیاد پر خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لیے سول سروسز امتحان منعقد کرتا ہے۔ ہر ایک کاڈر کنٹرولنگ اتھارٹی یو پی ایس سی کو ان خالی اسامیوں کے بارے میں بتاتی ہے جو ہر سال براہ راست بھرتی کے طریقے سے سی ایس ای کے ذریعے متعلقہ سروسز میں پر کرنی ہوتی ہیں۔ ترقی کے کوٹے میں بھی آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے لیے اسٹیٹ سول سروس اور اسٹیٹ پولیس سروس کے افسران کو ترقی دے کر بھرتی کے لیے بروقت منتخبہ کمیٹی کی میٹنگوں کے انعقاد کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی اے ایس کے لیے بسوان کمیٹی کی سفارشات کے مطابق اور بااختیار اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ سی ایس ای 2012 سے ہر سال سی ایس ای کے ذریعے 180 آئی اے ایس افسران کی بھرتی کی جاتی ہے۔ جس میں سی ایس ای 2020 سے اضافہ کر کے 200 تک کر دیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوالوں کے تحریری جواب میں یہ جانکاری آج لوک سبھا میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3022
(Release ID: 1707426)
Visitor Counter : 133