عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ریزرو زمروں میں خالی آسامیاں
Posted On:
24 MAR 2021 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،24 مارچ،2021 / عملے اور تربیت کا محکمہ ، ان دس وزارتوں اور محکموں کی درج فہرست ذاتوں ، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ ذاتوں کے لیے ریزرو آسامیوں کو جو کافی دنوں سے خالی پڑی ہے پر کرنے میں پیش رفت کا جائزہ لیتا ہے، جن میں مرکزی حکومت کے 90 فیصد سے زیادہ ملازمین ہیں۔ یہ وزارتیں اور محکمے اس طرح کے اعداد و شمار اپنے سے منسلک یا ذیلی دفتروں ، مرکزی سرکاری سیکٹر کے کارخانوں ، مالی اداروں ، قومیائے گئے بینکوں سے حاصل کرتے ہیں۔ اور اس کے بعد یہ اعداد و شمار عملے اور تربیت کے محکمے کو فراہم کرتے ہیں۔
خالی پڑی ہوئی آسامایوں کو بھر نا ایک لگاتار عمل ہے۔ مرکزی حکومت کی سبھی وزارتوں اور محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وہ خالی پڑی ہوئی آسامیاں کی نشاندہی کے لیے ایک اندرونی کمیٹی تشکیل دیں، جو ان آسامیوں کے خالی پڑے ہونے کی اصل وجہ تلاش کرے تاکہ اس طرح کی آسامیوں کے خالی ہونے کی وجوہات ختم کی جا سکیں اور انہیں تقرر سے متعلق خصوصی مہم کے ذریعے انہیں پر کیا جا سکے۔ مرکزی حکومت کی ہر وزارت اور محکمے کو ڈپٹی سکریٹری یا اس سے اوپر کی حیثیت کے ایک افسر کو نامزد کرنا ہے جو تال میل افسر کے طور پر کام کرے تاکہ ریزرویشن سے متعلق احکامات اور ہدایات پر مقررہ عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ، شمال مشرقی خطے کی ترقی ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سوالوں کے تحریری جواب میں یہ جانکاری آج لوک سبھا میں دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ اس۔ ت ح ۔
U –3021
(Release ID: 1707418)
Visitor Counter : 113