خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

بہار میں ڈبہ بند خوراک کی صنعت کا فروغ


بہار میں  پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت مجموعی طور پر 9 پروجکٹوں کو منظوری دی گئی ہے

Posted On: 23 MAR 2021 5:08PM by PIB Delhi

نئی دہلی 23 مارچ 2021:

ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) بہار سمیت  ملک کے  ڈبہ بند خوراک کے شعبے کے بحیثیت  مجموعی فروغ و ترقی کے لئے  17-2016 سے 20-2019 کی مدت کے لئے 6000 کروڑ روپئے کے  صرفہ سے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نامی ایک مرکزی شعبہ کی امبریلا اسکیم کا نفاذ کررہی ہے۔  اس مدت کو  مالی سال 21-2020 تک بڑھا دیا گیا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کا مقصد نجی سرمایہ کاری کو  فروغ دینا، فصل کی کٹائی کے بعد ہونے والے نقصان کو کم کرنا اور کھیتی سے الگ  روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ پی ایم کے ایس وائی کسی علاقہ یا ریاست سے متعلق مخصوص اسکیم نہیں ہے بلکہ  مانگ سے منسلک اسکیم ہےجس کے لئے ریاست وار  فنڈ مختص نہیں کئے جاتے ہیں۔

پی ایم کے ایس وائی کے تحت فروغ ہنرمندی – انسانی وسائل اور ادارہ جات کی جزوی اسکیم کے تحت ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت  ٹریننگ ماڈیولس کے لئے  نصاب تعلیم کی تیاری اور فوڈپروسیسنگ کے متعلق ہنرمندانہ تربیتی مراکز کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے مالی مدد دستیاب کراتی ہے۔

اب تک بہار میں پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت  مجموعی طور پر 9 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے جن میں سے   انٹگریٹڈ کولڈچین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر (آئی سی سی) اسکیم کے تحت  ایک پروجیکٹ گوپال گنج ضلع میں واقع ہے۔

آتم نربھربھارت مہم کے تحت ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی)10000 کروڑ روپئے کے صرفہ سے 21-2020 سے 25-2024 کے دوران چھوٹے پیمانہ کی 2 لاکھ فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے اپ گریڈیشن / قیام میں  مالی، تکنیکی اور کاروباری تعاون دینے کے لئے پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) نامی ایک مرکزی شعبہ کی امبریلا اسکیم کا نفاذ کررہی ہے۔ان میں سے  آئندہ 5 برسوں کے لئے 469.73 کروڑ روپئے کے صرفہ سے  بہار  کو مجموعی طور پر 10261 اکائیاں الاٹ کی گئی ہیں۔

بہار میں  پی ایم کے ایس وائی کی جزوی اسکیموں کے تحت منظور کئے گئے پروجیکٹوں کی فہرست :

 

نمبرشمار

پروجیکٹ کا نام

ضلع

اسکیم

منظوری کی تاریخ

پروجیکٹ کی لاگت (کروڑ روپئے میں)

منظورشدہ گرانٹ (کروڑ روپئے میں)

صورتحال

1

پرسٹین میگافوڈ پارک پوائیویٹ لمیٹڈ

کھگڑیا

میگا فوڈ پارک

06.08.2014

120.13

41.9

زیر نفاذ

2

گنگا ڈیری لمیٹڈ

بیگو سرائے

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

27.03.2009

22.6

9.35

کمرشیل پروڈکشن شروع

3

مہوا کوآئریٹو کولڈ اسٹوریج

ویشالی

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

22.05.2015

21.33

9.75

زیرنفاذ

4

آر کےایگری بز ایل ایل پی

مظفرپور

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

04.05.2017

22.79

7.48

کمرشیل پروڈکشن شروع

5

شالیمار کولڈ  اسٹوریج

پٹنہ

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

22.07.2019

29.87

10

زیرنفاذ

6

اے بی زیڈ ایگرو پرائیویٹ لمیٹڈ

کشن گنج

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

24.07.2019

43.34

10

زیرنفاذ

7

سارن ڈیری پروڈیوسر کمپنی لمیٹڈ

گوپال گنج

انٹگریٹڈ کولڈ چین اینڈ ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر

28.09.2020

11.66

3.05

زیرنفاذ

8

میسرز شری کنگن فوڈ پارک، آغام پور، تیگھرا

بیگوسرائے

انفرااسٹرکچرفار ایگرو پروسیسنگ کلسٹرس

15.03.2019

30.434

7.908

زیرنفاذ

9

میسرز نٹراج نٹری فیڈ پرائیویٹ لمیٹڈ

کھگڑیا

کریئیشن / ایکسپنشن آف فوڈ پروسیسنگ اینڈ پری زرویشن کیپیسٹیز

25.07.2019

23.21

5

زیرنفاذ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

یہ اطلاع ڈبہ بند خورا ک کی صنعتوں کے وزیرمملکت جناب رمیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

ش  ح ۔م م۔ ف ر

U-NO.2973



(Release ID: 1707186) Visitor Counter : 108


Read this release in: English