وزارات ثقافت

پروجیکٹ موسم کی پیش رفت

Posted On: 23 MAR 2021 5:44PM by PIB Delhi

‘موسم ’ ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی) کے ذریعہ اندراگاندھی نیشنل سنٹر برائے آرٹس (آئی جی این سی اے) اور قومی میوزیم کی تحقیقی مدد سے وزرات ثقافت کی ایک پہل ہے۔ اس منصوبے کا مقصد بحر ہند میں  مختلف ثقافتی ، تجارتی اور مذہبی ارتباط کو دستاویزی شکل دینے کے لئے بحر ہند  کی  ایک کثیر الجہت دنیا کی تلاش ہے۔ اس منصوبے کا بنیادی مقصد ان مقامات اور جگہوں کو بین ملکی نامزدگی کے لئے مرتب کرنا ہے جن کی پروجیکٹ موسم کے تحت نشاندہی کی گئی ہے۔ پروجیکٹ موسم کی میعاد 31 مارچ 2023 تک بڑھا دی گئی ہے۔

  1. ہندوستانی سفارتخانوں نے 39 ملکوں میں مقامی حکام اور درج ذیل سمیت کئی ملکوں سے اس سلسلے میں رجوع کیا ہے اور پروجیکٹ موسم کے لئے وسائل رکھنے والوں کو نامزدکیا ہے۔ ان ملکوں میں بنگہ دیش، کمبوڈیا ، سعودی عرب ، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا، عمان ، قطر، سنگاپور، ملائیشیا ، اسلامی جمہوریہ ایران ، متحدہ عرب امارات ، میانمار ، فلپائن اور اردن شامل ہیں۔
  2. تجویز یہ ہے کہ اگلی پیش قدمی کے طور پر ان ماہرین کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کی جائے گی۔
  3. تجویز یہ ہے کہ دو بین ملکی نامزدگیاں تیار کی جائیں گی ، جن میں سے ایک کا تعلق (a) جنوبی ایشیائی خطہ میں چول قوم  کے اختیار کردہ روٹ سے ہوگا  اور  دوسرے کا  (b) جنوبی اور جنوب ایشیائی خطوں میں بری اور بحری راستوں سے بودھ ازم کی تبلیغ (ان ممالک میں جو پروجیکٹ موسم کا حصہ ہیں)

 

یہ اطلاع آج راجیہ سبھا میں ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے ایک تحریری جواب میں دی۔

 

*************

 

ش ح۔ع س  ۔ م ص

 (U: 2976)



(Release ID: 1707162) Visitor Counter : 109


Read this release in: English