خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

 پی ایم ایف ایم ای  کے تحت ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی) کا نظریہ


وزارت نے 137 منفرد پیداواروں کے ساتھ 35 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 707 اضلاع کے لئے اوڈی او پی کو منظوری دی

Posted On: 23 MAR 2021 5:10PM by PIB Delhi

آتم نربھربھارت ابھیان کے ایک جزو کے طور پر  ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت نے  موجودہ چھوٹے پیمانے کی فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے اپگریڈیشن میں مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد دینے کے لئے  مرکز کے زیراہتمام چلائی جانے والی ایک کل ہند اسکیم ’’پی ایم فارمالائزیشن اآف مائکروفوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) اسکیم ‘‘ آغاز کیا ہے۔

یہ اسکیم انپٹس کی خریداری، کامن سروسیز کی دستیابی اور پیداواروں کی مارکیٹنگ کے تعلق سے  فائدہ ا ٹھانے کے لئے ایک ضلع ایک پیداوار (او ڈی او پی) کے نظریہ کو اپناتی ہے۔  او ڈی او پی اسکیم ویلیو چین ڈیولپمنٹ اورمعاون بنیادی ڈھانچے کی تنظیم کے لئے ایک فریم ورک دستیاب کراتا ہے۔  ایک ضلع میں او ڈی او پی پیداوار کا ایک سےزیادہ کلسٹر ہوسکتا ہے یا او ڈی او پی پیداوار  کا کلسٹر ایک سے زیادہ ملحقہ اضلاع پر مشتمل ہوسکتاہے۔   وزارت نے 137 منفرد پیداواروں کے ساتھ 35 ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 707 اضلاع کو منظوری دی ہے۔

کلسٹروں کے لئے  مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے تعاون ایف پی او ، ایس ایچ جی، امداد باہمی کے اداروں، کسی بھی سرکاری ایجنسی یا نجی کمپنیوں کو  دیا جاسکتا ہے۔

اسکیم کامقصد قرضوں تک رسائی میں اضافہ ، برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے عمل کو مضبوط بناکر منظم سپلائی چین کے ساتھ جوڑنے، کامن سروسیز تک رسائی میں  اضافہ،  فوڈ پروسیسنگ کے شعبہ میں اداروں،  ریسرچ اور ٹریننگ کومضبوط بنانے کے ذریعہ 2 لاکھ  چھوٹے پیمانے کی کمپنیوں کا قیام عمل میں لایا ہے۔

اس اسکیم کے تحت مائکروفوڈپروسیسنگ یونٹوں کو دیئے جانے والے تعاون کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:

  1. انفرادی چھوٹے پیمانے کی کمپنیوں کو تعاون: اہل پروجیکٹ لاگت کےلئے  35 فیصد سبسڈی کے ساتھ کریڈٹ۔ لنکڈ سرمایہ جس کی زیادہ سے زیادہ حد 10 لاکھ روپئے فی یونٹ ہے۔
  2. ایف پی او/ ایس ایچ جی /پروڈیوسر کوآئریٹیوز کو تعاون : ایف پی او /ایس ایچ جی /پروڈیوسرکوآپریٹیوز جیسے کلسٹروں اور گروپوں کو سورٹنگ، گریڈنگ ، اسٹوریج، کامن پروسیسنگ، پیکیجنگ، مارکیٹنگ، ٹیسٹنگ وغیرہ کے  مکمل ویلیو چین کے ساتھ تعاون کے لئے  35 فیصد کی شرح کےکریڈٹ لنکڈ گرانٹ۔
  3. بیجوں کے لئے سرمایہ کی خاطر ایس ایچ جی کو تعاون : ورکنگ کیپٹل اور چھوٹے اوزار کی خرید کے لئے فوڈ پروسیسنگ کے کام میں مصروف ایس ایچ جی  کے ہر رکن  کےلئے 40000 روپئے کا سیڈ کیپٹل یعنی بیج کےلئے سرمایہ کی فراہمی۔
  4. کامن انفرا اسٹرکچر کےلئے تعاون : کامن انفرا اسٹرکچر کے قیام کےلئے  ایف پی او ، ایس ایچ جی ، امداد باہمی کے اداروں، کسی سرکاری ایجنسی یا نجی کمپنیوں کو 35 فیصد کی شرح سے کریڈٹ لنکڈ گرانٹ، یہ کامن انفرااسٹرکچر دیگر اکائیوں اور عوام کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔
  5.  برانڈنگ اورمارکیٹنگ سپورٹ : ایف پی او / ایس ایچ جی / کوآئریٹیوز گروپوں یا  مائکروفوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزیز کے  کسی ایف پی وی  کو برانڈنگ اور مارکیٹنگ کے لئے 50 فیصد تک گرانٹ۔
  6. صلاحیت سازی : اس اسکیم میں  صنعت کاری کے فروغ سے  متعلق ہنرمندی میں اضافہ کے لئے ٹریننگ بھی شامل ہے،  فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری یاپروڈکٹ سے متعلق  خصوصی ہنرمندی کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے  پروگرام کو  نئی شکل دی گئی ہے۔

یہ اطلاع ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رمیشورتیلی نے  آج لوک سبھامیں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

******

ش  ح ۔م م۔ ف ر

U-NO.2971

 

 


(Release ID: 1707161) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Punjabi