وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے آج نئی دہلی میں شہید بھگت سنگھ اسمارک کا افتتاح کیا


بھگت سنگھ اسمارک میں موجود مجاہدین آزادی سے متعلق کتابوں کے موجودہ مجموعے کو ‘‘شہید اسمرتی پستکالیہ’’میں تبدیل کیا جائے گا: جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 23 MAR 2021 8:38PM by PIB Delhi

دہلی یونیورسٹی میں 23 مارچ 2021ء کو وِسیریگل لاج کے کنونشن ہال میں‘ شہید دِوس’ کے موقع پر ‘‘ہندوستان کی قومی تحریک کےقومی سپوتوں، شہید بھگت سنگھ ، سکھدیو تھاپر اور شیوا رام راج گرو کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے اور شہادت کے 90سال منانے کے لئے ایک پروگرام منعقد کیا ۔ تعلیم کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال ‘نشنک’نے  مہمان خصوصی کے طورپر اس موقع پر ورچوئلی شرکت کی، جبکہ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی سی جوشی نے اس تقریب کی صدارت کی ۔اس موقع پر تعلیم کے مرکزی وزیر نے شہید بھگت سنگھ اسمارک کا ورچوئلی طورپر افتتاح کیا۔

قومی سپوتوں کے ذریعے کی گئی قربانیوں کو سلام کرنے اور اُن کی زندگیوں اور وقت سے حاصل اسباق کو واضح کرنے کےلئے، حکومت ہند نے 23 مارچ کو‘ شہید دِوس’ کے طورپر اعلان کیا ہے۔تاریخ انسانیت کے لئے اہم اسباق کی حامل ہوتی ہے اور اس طرح کے واقعات کو منانا ہمیں آج اس  آزادی کےلئے ہمارے بزرگوں کے ذریعے ادا کردہ قیمت کی یاد دلاتے ہیں، جس میں آج ہم جی رہے ہیں۔اس کی اہمیت سمجھ کر ہی ہم عوام لناس کے مابین آزادی کے شعلے کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

دہلی یونیورسٹی میں منعقدہ 97ویں تقسیم اسناد کی تقریب کے موقع پر جناب پوکھریال نے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر زور دیا ، جو آج کے نوجوانوں میں جوش و خروش پیدا کریں اور اُن اقدار کو اپنائیں ، جن کی مثالیں ہمارے قومی سپوتوں نے ہندوستان کو آزاد کرانے کو حقیقت کا رنگ دے کر قائم کی ہیں۔

مرکزی وزیر برائےتعلیم نے بھگت سنگھ اسمارک میں مجاہدین آزادی پر کتابوں کےموجود ہ مجموعے کو ‘شہید اسمرتی پستکالیہ’میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا ۔اس موقع پر دہلی یونیورسٹی  کی  موسیقی کی فیکلٹی کے طلباء اور فیکلٹی اراکین کے ذریعے پیش کردہ حب الوطنی کے نغموں کے ذریعے شہید بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وِنسیریگل لاج کے تہہ خانے میں بنے اُس چیمبر میں جس میں شہید بھگت سنگھ کو قید رکھا گیا تھا ، خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی نے اپنے تمام کالجوں میں شاعری ، نغموں، نعروں اور مضمون لکھنے جیسے مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا ۔ اِ ن مقابلوں کے لئے موضوعات کا تعلق شہید دِوس تھا۔انعام یافتگان طلباء کو دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پی سی جوشی نے اعزازات سے نوازا۔ بعد میں انعام یافتگان طلباء نے مہمانان کے سامنے اپنے فن کا اظہار بھی کیا۔دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اعلان کیا کہ بھگت سنگھ اسمارک طلباء اور یونیورسٹی برادری کے لئے کھلا رہے گا، تاکہ وہ آزادی اور قربانی کی اقدار سے فیض حاصل کرسکیں۔

*************

 

ش ح۔اع ۔ ن ع

(24.03.2021)

(U: 2965)


(ریلیز آئی ڈی: 1707157) وزیٹر کاؤنٹر : 156
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi