زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

نفیڈ ای-کسان منڈیاں

Posted On: 23 MAR 2021 6:27PM by PIB Delhi

نفیڈ ای کسان منڈی ( این ای کے ایم ) ہر مجوزہ مقام پر فزیکل انفرااسٹرکچر کے ساتھ ایک الکیٹرونک ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے۔اسے کسانوں کی مقامی تنظیموں اور امدادی اداروں (ایف پی سی ایکس اور کوآپریٹیو)  کی ساجھیداری کے ساتھ قائم کیا گیا ہے۔ اسے قومی سطح کے ایک ڈیجیٹل مارکٹنگ پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ یہ منڈی فزیکل اور ورچوئل دونوں طرح کا بنیادی ڈھانچہ رکھتی ہے اور یہ اسپوک اینڈ ہب ماڈل پر مبنی ہے ۔ فزیکل بنیادی ڈھانچہ میں نیلامی کی سہولت کے ساتھ  ڈیجیٹل پلیٹ فارم ،چھانٹنے ، درجہ بندی کرنے، پیکنگ کرنے اور پری کولنگ سہولتوں کے ساتھ پیک- ہاؤس ، ویئر ہاؤس اور حسب ضرورت کولڈ اسٹوریج شامل ہیں۔ کسانوں کی پیداواری تنظیموں کو ایگریکلچر انفرا-اسٹرکچر فنڈ(اے آئی ایف ) کے ذریعہ فنڈ حاصل ہوگا اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مختلف اسکیموں کے تحت رعایات دستیاب ہوں گی۔یہ منڈیاں  خریداروں کو کسانوں تک رسائی فراہم کریں گی۔

نفیڈ  ای کسان منڈیوں کے مقامات جہاں نفیڈ نے کسانوں کی پیداواری تنظیموں کے ساتھ معاہدہ  کیا ہے

 

نمبر شمار

منڈیوں کے مقامات

ریاستیں

1

واشی

مہاراشٹر

2

کچھ روڈ

مدھیہ پردیش

3

موربی

گجرات

4

ڈھولبارے

مہاراشٹر

5

گلٹیکڑی

مہاراشٹر

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

درج بالا منڈیوں کی کارکردگی اور کامیابی کو دیکھتے ہوئے نفیڈ مزید منڈیوں کے ساتھ معاملات کرسکتا ہے۔

آج کی تاریخ تک حکومت ہند نے کسان سمان ندی یوجنا کے تحت 115849.05 کروڑ روپئے ادا کئے ہیں۔

یہ اطلاع آج لوک سبھا میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************

 

ش ح۔ع س  ۔ م ص

 (U: 2975)



(Release ID: 1707152) Visitor Counter : 139


Read this release in: English , Punjabi