سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معمر شہریوں کے لئے سوشل سکیورٹی اسکیموں کے فوائد
Posted On:
23 MAR 2021 3:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 23 مارچ 2021: وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب رتن لال کٹاریہ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت اطلاع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے معمر شہریوں کے لئے قومی عملی منصوبہ (این اے پی ایس آر سی)کی اسکیم تیار کی جو یکم اپریل 2020 کو نافذ العمل ہوگئی۔ اس اسکیم میں بزرگ شہریوں کے لئے سماجی دفاع کے قومی ادارے (این آئی ایس ڈی ایس آر سی) کے لئے پروگرام کی ذیلی اسکیم بھی شامل ہے۔ این آئی ایس ڈی ایس آر سی میں ’’بیداری اور حساسیت پیدا کرنے‘‘ جیسا پروگرام شامل ہے جو مندرجہ ذیل سرگرمیوں کا حامل ہے:
- دماغی صحت کے مسائل پر بیداری پیدا کرنے کے لئے خصوصی مہمات چلانا
- والدین بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود اور رکھ رکھاؤ (ایم ڈبلیو پی ایس سی) ایکٹ 2007 کی شرائط جیسے تمام ترپہلوؤں پر بیداری مہمات کا اہتمام کرنا
- بزرگ شہریوں کی کمزوریوں کے تئیں مثبت طرز فکر جس میں معمر شہریوں کے لئے مختلف بہبودی اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا بھی شامل ہے۔
- بزرگوں کی نگہداشت کے بارے میں برادریوں / کنبوں کی اہلیت سازی اور تربیت
- ازخود نگہداشت، غذائی ضروریات اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں معلومات وغیرہ کے لئے اطلاعات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) سے متعلق مواد۔
محکمہ نے 2017 میں راشٹریہ ویوشری یوجنا کا بھی آغاز کیا تھا جس کے تحت ان معمر شہریوں ، جو ضعیف العمری کی وجہ سے معذوری/کمزوری کا شکا رہیں، کو معمول کے مطابق کام کرنے کے لائق بنانے کے لئے جسمانی مدد کے ساتھ ساتھ زندگی کے لئے مددگار آلات فراہم کرائے جاتے ہیں۔ تجزیاتی کیمپوں سے متعلق بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کے بعد ، ہر اضلاع میں ممکنہ مستفیدین کی شناخت ڈاکٹروں/ تکنیکی ماہرین/ دیگر پیشہ واران کے ذریعہ کی جاتی ہے تاکہ وہ ان کی ضروریات کا جائزہ لے سکیں اور آرٹیفیشل لمبس مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او)، متعلقہ اداروں ، اور عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے ساتھ مل کر معمر شہریوں کے لئے روزمرہ کے کام کاج میں معاون مطلوبہ آلات تجویز کرسکیں۔
پنشن اور پنشن یافتہ افراد کی فلاح و بہبود سے متعلق محکمہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، سی سی ایس (پنشن) قواعد، 1972 کی قاعدہ نمبر 54 کے تحت، کنبہ جاتی پنشن اسکیم 1964 متعارف کرائی گئی ہے جو ایک مرکزی حکومت کے ملازم / پنشن یافتہ شخص کو تاحیات اور مستحق زیر کفیل کنبہ رکن کو پنشن ادا کرنے کی گنجائش فراہم کرتی ہے، یعنی ایسا ملازم یا پنشن یافتہ شخص جو مصروف خدمت رہتے ہوئے / خدمت سے سبکدوش ہونے کے بعد فوت ہو جاتا ہے، اس کے مستحق کنبہ رکن کو مذکورہ پنشن ادا کی جاتی ہے ۔ اس اسکیم کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
- واجب الادا ہے ان کنبوں کے لئے ۔ جنہوں نے یکم جنوری 2004 سے قبل حکومت کی خدمت میں شمولیت اختیار کی، ساتھ ہی ساتھ وہ لوگ جو 31 دسمبر 2003 کے بعد شامل خدمت ہوئے اور دورانِ ملازمت ہی فوت ہوئے۔
- کنبہ جاتی پنشن عام شرح کے مطابق : آخری وصول کی گئی تنخواہ کے 30 فیصد کے بقدر۔ تاہم، مصروف عمل خدمت والے سرکاری ملازم جس کی خدمت کی مدت 10 برس مکمل ہو چکی ہو اس کے مستحق کنبہ اراکین کو آخری وصول کی گئی تنخواہ کی 50 فیصد کی شرح سے یہ پنشن ادا کی جاتی ہے اور پنشن یافتہ فرد کے فوت ہو جانے کے بعد 7 برس تک یا اگر وہ 67 برس تک زندہ رہا ہو / رہی ہو تو بھی اسی کے بقدر پنشن کی ادائیگی کی جاتی ہے۔
- فیملی پنشن سرکاری ملازم / پنشن حاصل کرنے والے کی موت کی تاریخ سے اگلی تاریخ سے ادا کی جاتی ہے۔
- افزوں شرح پر کم از کم فیملی پنشن 9000 روپئے ماہانہ ہے اور زیادہ سے زیادہ فیملی پنشن 125000 روپئے ماہانہ ہے اور عام شرح پر 75000 روپئے ہے۔
- موت کے وقت یا دوبارہ شادی تک شریک حیات کے لئے فیملی پنشن۔ حالانکہ، شریک حیات کے علاوہ کنبے کے اراکین کے معاملے میں ، جو آمدنی کے معیارت کے تحت ہیں ، یعنی کم از کم فیملی پنشن+اس پر مہنگائی کی چھوٹ۔ بے اولاد بیوہ دوبارہ شادی کے بعد بھی ، غیرقانونی شادی سے ہوئے بچے، گودلیے بچے بھی عمر/ازدواجی/ معذوری کے معیار کے تحت آتے ہیں۔ منحصر والدین اور منحصر بھائی بہن بھی فیملی پنشن کے مستحق ہیں۔
- وہ تمام بچے جو 25 برس سے کم عمر کے ہیں، فیملی پنشن کے مستحق ہیں۔ حالانکہ معذور بچے اور غیر شادی شدہ / طلاق شدہ / 25 برس سے زائد عمر کی بیوہ بیٹیاں بھی مستحق ہیں۔
- سی سی ایس (پنشن) قواعد، 1972 کے تحت فیملی پنشن کے فوائد ،او ایم 38/41/06۔ پی اینڈ پی ڈبلیو (ای) مؤرخہ 5.5.2009 کے مطابق، این پی ایس کے ملازمین کو، ملازم کی موت اور ناقابل قبول / نااہلی کی بنا پر نکالے جانے کی صورت میں ملازمین کو حاصل ہوں گے۔ بصورتِ دیگر سی سی ایس (پنشن) قواعد، 1972 کا اطلاق این پی ایس ملازمین پر نہیں ہوتا ہے۔
****
ش ح ۔اب ن
U-2955
(Release ID: 1707120)
Visitor Counter : 107