وزارت دفاع

طوفان سے ماہی گیروں کی زندگیوں کو بچانے کے لئے کئے گئے اقدامات

Posted On: 22 MAR 2021 3:10PM by PIB Delhi

ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے طوفان نیوار اور بریوی سے ماہی گیروں کی زندگیوں کو بچانے اور اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے مندرجہ ذیل تدارکی اور سرگرم اقدامات کئے ہیں۔

  • آئی سی جی فارمیشن کو ہائی الرٹ اور پوری طرح سے تیار رہنے کو کہا گیا ہے ۔ماہی گیری کے محکمہ ، ریاستی حکام اور مقامی انتظامیہ کو احتیاطی اقدامات کے لئے خبردار کیا گیا۔
  • متاثرہ علاقوں میں ریاستی انتظامیہ ، مختلف محکموں اور ہندوستانی محکمہ موسمیات کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا گیا تاکہ احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔
  • انڈین کوسٹ گارڈ ریموٹ آپریٹنگ سنٹرس (آر او سی) اور ریموٹ آرپیٹنگ اسٹیشنز (آر او ایس) نے سیکورٹی / تحفظ سے متعلق پیغامات وی ایچ ایف (انتہائی ہائی فریکوینسی ) پر مقامی زبانوں میں مچھلی پکڑنے والی سبھی کشتیوں تک پہنچائے تاکہ وہ ہاربر تک واپس آسکیں یا قریبی بندرگاہ پر پناہ لے سکیں۔
  • آئی ایس این (بین الاقوامی حفاظتی نیٹ) بالترتیب  چنئی اور ممبئی میں میری ٹائم ریسکیو کورآرڈی نیشن سنٹرس (ایم آر سی سی ) کے ذریعہ خلیج بنگال اور بحریہ عرب میں فعال کیا گیا  جس میں گزرنے والے مرچنٹ بحری جہازوں سے درخواست کی گئی کہ وہ ماہی گیروں کو صلاح دیں اور انہیں خبر دار کریں کہ وہ ہاربر پر واپس آئیں یا ماہی گیری کے قریبی ہاربر میں پناہ لیں، اور اگر ضرورت پڑے تو ان کی مدد کریں۔
  • ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے جہاز اور ایئرکرافٹ کی پیشگی تعیناتی کی گئی جس کا مقصد سمندر میں موجود ماہی گیروں کو بحفاظت بندرگاہوں پر واپس آنے کے لئے مقامی زبانوں میں صلاح اور وارننگ جاری کرنا تھا۔
  • مجموعی طور پر 23 اور 33 کوسٹ گارڈ ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں (ڈی آر ٹی) کو طوفان نیوار اور بریوی کے دوران تیار رہنے کے لئے کہا گیا ۔
  • طوفان  نیوار اور بریوی کے دوران مختلف فریقوں کے ذریعہ تدارکی اور انتہائی سرگرم کوششوں کی وجہ سے سمندر میں نہ تو کوئی واقعہ / حادثہ اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع ہے۔

آفات کے بندوبست  کے ایکٹ کے مطابق ، آفات کے بندوبست سے متعلق قومی اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور آفات کے بندوبست سے متعلق ریاستی اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے)  کو ہر طرح کی آفات؛ قدرتی  یا انسانوں کی پیداکردہ ، سے نمٹنے کی ذمہ داری دی گئی ۔

مسلح فورسز کو جب ضرورت پڑتی ہے تو سول انتظامیہ کی مدد کے لئے بلایا جاتا ہے۔ آئی سی جی تمام سنگین ساحلی ڈیزاسٹر صورتحال میں حکومت کی کارروائی کی صلاحیت اور فوری طور پر کارروائی کا اہم حصہ ہوتا ہے۔

آئی سی جی نے آفات کے بندوبست کے لئے کام کاج کےمعیاری طور طریقے تیار کئے ہیں اور کام کاج کے معیاری طور طریقے (ایس او پیز) ہر فارمیشنز کے لئے اختیار کئے گئے ہیں اور آئی سی جی کے عملہ کی صلاحیت سازی اور ٹریننگ کے لئے کوششیں شروع کی گئی ہیں۔ آئی سی جی یونٹس تمام ریاستوں اور ضلعی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ اور کوآرڈینشن رکھتی ہیں۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت جناب شری پدنائک نے جناب سنجے سیٹھ اور جناب راجیو ساتو کے سوال کے تحریری جواب میں پیش کیں۔

 

*************

( ش ح ۔ف ا۔  م ص )

U. No. 2919



(Release ID: 1706838) Visitor Counter : 111


Read this release in: English