وزارت دفاع
نئی دفاعی پیداوار پالیسی
Posted On:
22 MAR 2021 3:20PM by PIB Delhi
نئی دہلی،22؍مارچ 2021:
وزارت دفاع کے دفاعی پیداوار سے متعلق محکمے نے ‘دفاعی پیداوار اوربرآمداتی ترقیاتی پالیسی’(ڈی پی ای پی پی)2020ء کا ایک مسودہ تیار کیا ہے۔یہ مسودہ وزارت دفاع کے آئندہ کے اہداف کا آئینہ دار ہے، جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں دفاعی پیداوار کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ملک کو کس طرح خود کفیل بنایا جائے گا اور دفاعی پیداوار کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ یہ مسودہ دفاعی شعبے میں ہندوستان کو دس اعلیٰ ممالک کی صف میں لا کھڑا کرے گا۔ مسودہ نے خلائی شعبے اور بحری شپ بلڈنگ سیکٹر کے ڈیزائن اور اس کی تیاری کو پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی سرگرم شراکت داری سے یقینی بنایا جائے گا۔اس پالیسی کا مقصد ایک ایسا ماحول تیار کرنا ہے، جس سے اختراعات انڈین اینٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) کی ملکیت اور اس کا فروغ دینے میں آر این ڈی کی حوصلہ افزائی ہوسکے، دوسرے اس کے ذریعے ملک کی دفاعی صنعت کو نہ صرف فروغ دینا مقصد ہے، بلکہ اسے خود کفیل بنانے کا بڑا ہدف بھی شامل ہے۔
نیو ڈیفنس ایکوزیشن پروسیزر(ڈی اے پی)2020ء کا اجراء 30 ستمبر 2020ء کو ہو چکا ہے۔ ڈی اے پی -2020ء میں اہم تجزیے کے ساتھ کارکردگی ، بات چیت اور مرکوز نظریاتی منصوبہ سازی جیسے امور شامل ہیں۔اس میں دفاعی شعبے میں ایز آف ڈوئنگ بزنس کو شامل کرکے کاروبار کو آسان بنانے، کام کی مدت کو کم کرنے اور تمام تر عمل کو صنعت دوست بنانا، جیسے امور کو شامل کرکے ملک کو دفاعی سیکٹر میں مزید خود کفیل بنانے کا نشانہ رکھا گیا ہے۔
یہ اطلاع وزیر مملکت برائے دفاع جناب شری پد نائک نے آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر بندا پرکاش کے ذریعے پوچھے گئے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
*************
ش ح۔ج ق ۔ ن ع
(U: 2910)
(Release ID: 1706833)
Visitor Counter : 186