جل شکتی وزارت
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مابین پانی کی تقسیم کا تنازع
Posted On:
22 MAR 2021 5:35PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22مارچ ، 2021
آندھرا پردیش (اے پی) اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے مابین اتفاق رائے کے مطابق ،کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹربیونل-1 (کے ڈبلیو ڈی ٹی –1)کی طرف سے مختص کُل 811ٹی ایم سے میں سے بقیہ کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹربیونل -2(کے ڈبلیو ڈی ٹی -2) کرشنا ندی کے پانی کا اشتراک عمل میں لایا جارہا ہے۔ تاہم گوداوری ندی کے پانی کے اشتراک کے سلسلے میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مابین کوئی معاہدہ نہیں ہے۔
تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے معزز وزرائے اعلی کے ساتھ ،جل شکتی کے معزز وزیر کی صدارت میں آپیکس کونسل کے 06.10.2020 کو منعقد ہوئے دوسرے اجلاس میں آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے مابین پانی کے اشتراک کے مسئلے کو حل کرنے کے پیش نظر مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے :
تلنگانہ کی جانب سے ٹربیونل کی درخواست کےسلسلے میں سیکشن -3کے تحت بین ریاستی ندی کے پانی کے تنازع(آئی ایس آر ڈبلیو ڈی) ایکٹ 1956کے تحت تلنگانہ کو اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں دائرکیا گیا اپنا کیس واپس لینا ہوگا۔ اس طرح کی یقین دہانی کے بعد ، وزارت جل شکتی ، حکومت ہند ،اس بارے میں قانونی رائے طلب کرے گی کہ آیا اس معاملے کی سماعت کے لئے موجودہ کے ڈبلیو ڈی ٹی -2 کو ایک نیا ٹریبونل مقرر کرنا ہے یا حوالہ کی نئی شرائط جاری کی جاسکتی ہیں۔
دونوں ریاستوں نے اے پی اور تلنگانہ کے مابین گوداوری ندی کے پانی کے اشتراک پر فیصلہ کرنے کے لئے گوداوری ٹریبونل کے قیام پر اتفاق کیا۔ معزز مرکزی وزیر (جل شکتی ) نے دونوں ریاستوں سے درخواست کی کہ وہ اس کے لئے اپنی تجویز بھیجیں۔
یہ معلومات جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
ش ح ۔ا م۔ ر ب۔
U:2896
(Release ID: 1706791)
Visitor Counter : 153