جل شکتی وزارت
جل شکتی ابھیان -2
Posted On:
22 MAR 2021 5:40PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22مارچ ، 2021
جل شکتی کی وزارت نےمان سون 2021سے پہلے اور مان سون کی مدت کے درمیان 22مارچ 2021 سے 30نومبر 2021تک ملک گیر سطح پر ’’جل شکتی ابھیان –بارش کا تحفظ‘‘ مہم کا آغاز کیا ہے ،جس کے تحت بارش کے پانی کو بچانے اور اس کے تحفظ پر مرکوز تھیم ’’جہاں اور جب بھی برسے ،بارش کا تحفظ کرو‘‘ میں ملک کے تمام شہری اور دیہی اضلاع کا احاطہ کیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت ،ریاستوں کے ساتھ شراکت کے ساتھ جل جیون مشن –ہر گھر جل ، کو نافذ کررہی ہے ،جس کا مقصد 2024ہر دیہی کنبے کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنا ہے،جس کا تخمینہ 3.60کروڑ روپے ہے۔15اگست ،2019 کو جل جیون مشن کے اعلان کے وقت 18.93کروڑ دیہی گھرانوں میں سے ،3.23کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنیکشن کی فراہمی کی اطلاع ملی تھی۔تب سے اب تک 3.87کروڑ دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کے کنیکشن فراہم کئے گئے ہیں۔
یہ معلومات جل شکتی اور سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب رتن لال کٹاریہ نے آج راجیہ سبھا میں دی۔
ش ح ۔ا م۔ ر ب۔
U:2895
(Release ID: 1706790)
Visitor Counter : 137