سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
قومی شاہراہوں کی ہرروز 34کلومیٹر کی تعمیر،رواں مالی سال میں اب تک 12205کلومیٹر کا سنگ میل پار
Posted On:
22 MAR 2021 7:34PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،22مارچ ، 2021
روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کی وزارت نے ہر روز 34کلومیٹر کی تعمیر کرنے کے ساتھ ہی رواں مالی سال 21-2020 میں (22مارچ 2021تک ) 12،205.25کلومیٹر کی تعمیر کرنے کا ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے۔ 2015-2014 میں ہرو روز کی گئی 12کلومیٹر کی قومی شاہراہوں کی تعمیر کا تقریباً تین گنا زیادہ ہے۔یہ رواں مالی سال کےلئے طے شدہ ہدف (11000کلومیٹر) سےبھی 1205کلومیٹر زیادہ ہے۔
اس کامیابی کی اہمیت اس لئے بھی زیادہ ہے کہ کیونکہ رواں مالی سال میں ابتدائی چند مہینے کووڈ-19کی عالمی وبا کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے برباد ہوگئے تھے۔اس مدت کے دوران تعمیراتی سرگرمیاں بری طرح متاثر رہیں۔
اس سال یکم مارچ کو ،روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نیتن گڈکری نے ایک مہینے کے شیڈیول میں گیارہ ہزار کلومیٹر قومی شاہراہوں کی تعمیر کے ہدف کو پورا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزارت نے ، پچھلے کچھ سالوں میں ، ملک میں شاہراہوں کی تعمیر کی رفتار بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔
ش ح ۔ا م۔ ر ب۔
U:2893
(Release ID: 1706789)
Visitor Counter : 163