نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت نے 22-2021 سے 26-2025 تک کھیلو انڈیا اسکیم کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے: کرن رجیجو
Posted On:
22 MAR 2021 4:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی22،مارچ2021
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ وزارت نے 22-2021 سے 26-2025 تک کھیلو انڈیا اسکیم کو توسیع، وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت نے 22-2021 سے 26-2025 تک کھیلو انڈیا اسکیم کو جاری رکھنے، اس کی توسیع کے لئے وزارت خزانہ کو ایک ایکسپینڈیچر فائنانس کمیٹی (ای ایف سی) میمورنڈم بھیجا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کو بھیجے گئے ای ایف سی میمورنڈم میں نئی کھیلو انڈیا اسکیم (22-2021 سے 26-2025 تک) کے مالی مقصد کے طور پر 8750 کروڑ روپے کی رقم کا تخمینہ لگایا ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 22-2021 کے لئے بجٹ تخمینے (بی-ای) میں 657.71 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
U-2887
(Release ID: 1706787)
Visitor Counter : 126