وزارت دفاع

وزارتِ دفاع نے ہلکی اسپیشلسٹ گاڑیاں بھارتی فوج کو سپلائی کرنے کے لئے ایم ڈی ایس ایل کے ساتھ  کنٹریکٹ  پر دستخط کئے   

Posted On: 22 MAR 2021 3:58PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ، 22 مارچ / وزارتِ دفاع نے  ‘ میک اِن انڈیا ’ کو مزید فروغ  دیتے  ہوئے  22 مارچ ، 2021 ء کو نئی دلّی میں  1056 کروڑ روپئے کی لاگت سے  بھارتی فوج کو  1300 لائٹ اسپیشلسٹ گاڑیاں  سپلائی کرنے کے لئے  مہندرا ڈیفنس   سسٹم  لمیٹیڈ ( ایم ڈی ایس ایل ) کے ساتھ  ایک  کنٹریکٹ پر دستخط کئے ہیں ۔  اِن گاڑیوں  کی  سپلائی چار سال میں مکمل ہونے کی تجویز ہے ۔

          ہلکی اسپیشلسٹ گاڑیاں   جدید  جنگی گاڑیاں ہیں ، جنہیں  میڈیم مشین گنوں  ، خود کار گرینیڈ لانچر   اور   ٹینک شکن میزائلوں  کی نقل و حمل کے لئے  مختلف جنگی  یونٹوں میں  بھیجا جائے گا ۔

          لائٹ اسپیشلسٹ وہیکل   کا ملک میں ہی  ڈیزائن  تیار کیا گیا ہے اور اِسے ایم ڈی ایس ایل نے تیار  کیا ہے ۔  یہ جنگی گاڑیاں   انتہائی تیز رفتار ہیں اور   چھوٹے ہتھیاروں   کے لئے محفوظ ہیں  اور یہ علیحدہ  خود کار چھوٹی کارروائیوں  میں مدد کریں گی  ، جو  جنگی علاقے میں  ، اِن ہتھیاروں کے استعمال کے لئے ضروری ہوتی ہیں ۔

          یہ ایک اہم پروجیکٹ ہے ، جس میں  دفاعی صنعت  میں سامان  تیار کرنے کی ملک کی صلاحیتوں  کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ  حکومت کے ‘  آتم نربھر بھارت ابھیان   ’ اور ‘ میک اِن انڈیا ’ پہل میں ایک اور  سنگِ میل  ثابت  ہوگا ۔ 

 

PIC1OXGB.jpg

 

۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 22.03.2021  )

U. No. 2880



(Release ID: 1706724) Visitor Counter : 184


Read this release in: English , Marathi , Hindi