کامرس اور صنعت کی وزارتہ

مینوفیکچرنگ سیکٹر سے برآمدات

Posted On: 19 MAR 2021 4:00PM by PIB Delhi

پچھلے پانچ سال میں مرچنڈائز برآمدات سے متعلق  اہم اشیا گروپ وار اعدادوشمار ضمیمہ میں ہے۔

حکومت نے برآمدات کو تقویت پہنچانے کے لئے مندرجہ ذیل اہم اقدامات کئے ہیں :

  1. موجودہ غیرملکی تجارتی پالیسی ( 20-2015) کا وسط مدتی جائزہ دسمبر 2017 میں لیا گیا۔
  2. کووڈ19 کی وبا کی صورتحال کی وجہ سے غیرملکی تجارتی پالیسی( 20-2015) میں ایک سال کی توسیع یعنی 31.03.2021 کردی گئی ۔
  3. پہلے اور بعد کی شپمنٹ  سے متعلق انٹرسٹ ایکولائزیشن اسکیم روپئے برآمدات کریڈٹ میں بھی ایک سال یعنی 31.03.2021 تک توسیع کی گئی۔
  4. برآمدشدہ اشیا (آر او ڈی ٹی ای پی) سے متعلق ایک نئی اسکیم ، ڈیوٹیز کے ریمیشن اور ٹیکسز بھی شروع کی گئی۔
  5. تجارت میں سہولت اور برآمد کنندگان کے ذریعہ ایف ٹی اے کے استعمال میں اضافہ کی غرض سے  سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لئے کامن ڈیجیٹل پلیٹ فارم  شروع کیا گیا ۔
  6. زراعت ، باغبانی ، مویشی پروری ، ماہی گیری اور فوڈ پروسیسنگ شعبوں سے متعلق زرعی برآمدات کو تقویت پہنچانے کی غرض سے ‘‘ زرعی برآمدات کی ایک جامع پالیسی ’’ زیر نفاذ ہے۔
  7. 12 چیمپئن خدمات شعبوں کے لئے کارروائی سے متعلق خصوصی منصوبوں کے ذریعہ خدمات کی برآمدات کے فروغ اور انہیں متنوع بنایا جارہا ہے۔
  8. ہر ضلع میں برآمدات کے امکانات کےساتھ اشیا کی شناخت کے ذریعہ ضلعوں کو برآمدات کے ایک ہب کےطور پر فروغ دیا جارہا ہے ۔ ان اشیا کی برآمدات میں رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے اور ضلع میں مقامی برآمدکنندگان / مینوفیکچرر کی مدد کی جارہی ہے تاکہ ضلع میں روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں ۔
  9. ہندوستان کی تجارت ، سیاحت، ٹکنالوجی اور سرمایہ کاری کے نشانے کے حصول کے فروغ کے لئے بیرون ملک ہندوستانی مشن کے سرگرم رول میں اضافہ کیا گیا ہے۔
  10. کووڈ وبا کے مدنظر مختلف بینکوں اور مالی سیکٹر کے ذریعہ ریلیف اقدامات، خاص طور سے ایم ایس ایم ایز کے لئے ، جس کا برآمدات میں ایک اہم حصہ ہے ،گھریلو صنعت کی مدد کے لئے پیکج کا اعلان کیا گیا۔

 

ضمیمہ

گزشتہ پانچ سال کے دوران ہندوستان کی اہم اشیا گروپ وار برآمدات

قدر امریکی  ملین ڈالر میں

نمبر شمار

اہم کموڈیٹی گروپ

2015-16

2016-17

2017-18

2018-19

2019-20

1

انجینئرنگ اشیا

61949.53

67216.12

78695.69

83621.65

78704.38

2

پیٹرولیم مصنوعات

30582.64

31545.27

37465.08

46553.58

41288.73

3

جیمس اور  زیورات

39284.27

43412.75

41544.44

40251.03

35898.48

4

نامیاتی اور غیرنامیاتی کیمیکل

13696.98

14476.87

18508.5

22379.30

22082.78

5

ڈرگس اینڈ فارماسیٹیکل

16909.49

16785.01

17282.81

19146.55

20703.46

6

تمام ٹیکسٹائلس کے ریڈیمیڈ گارمنٹس

16964.36

17368.16

16706.94

16138.29

15488.06

7

الیکٹرونک اشیا

5959.52

5962.94

6393.12

8829.43

11700.57

8

سوتی دھاگہ / فیبس۔ / میڈ اپ ، ہینڈلوم پروڈکٹس وغیرہ۔

10119.36

9862.21

10260.36

11215.15

10027.73

9

پلاسٹک اور لینولیم

5764.18

5796.47

6851.13

8607.48

7551.55

10

بحری پروڈکٹس

4767.51

5903.05

7389.22

6802.56

6722.06

11

چاول

5846.62

5733.77

7806.15

7750.61

6403.23

12

انسان کے ذریعہ بنایا گیا دھاگہ  / فیبس۔ / میڈ اپس وغیرہ۔

4621.66

4557.08

4826.33

4980.51

4821.42

13

چمڑا اور چمٹرے سے بنی مصنوعات

5407.84

5165.61

5289.13

5140.85

4658.48

14

ابرق ، کوئلہ اور دیگر خام دھات ، معدنیات پروسیس سمیت

3656.04

3578.15

3776.88

4254.71

3948.40

15

میٹ، ڈیگری اور پولیٹری پروڈکٹس

4575.47

4368.79

4610.06

4363.72

3714.30

16

مصالحہ

2541.46

2851.95

3115.37

3322.45

3621.37

17

سرامک اور شیشے کے سامان

1712.05

1856.61

2131.78

2649.16

2870.65

18

خام لوہا  

191.46

1533.53

1471.06

1317.29

2624.96

19

پھل اور سبزیاں

2268.81

2454.72

2513.33

2540.90

2380.48

20

دستکاری خاص طور سے ہاتھ سے بنے قالین

1648.00

1926.73

1823.34

1838.08

1797.85

21

اناج کی تیاری اور متفرق پروسیسڈ اشیا

1319.75

1270.84

1416.64

1555.45

1527.04

22

قالینیں

1440.07

1490.19

1429.82

1481.85

1373.30

23

تلہن

1246.89

1355.24

1174.34

1156.77

1318.06

24

تمابکو

982.01

958.68

934.25

981.33

905.16

25

کھلی

553.01

805.43

1093.16

1508.65

827.89

26

چائے

720.03

731.26

837.36

830.93

826.53

27

کوفی

783.87

842.85

968.57

822.34

738.86

28

کاجو

768.55

786.93

922.41

654.43

566.82

29

جوٹ کی اشیا فلور کوورنگ سمیت

295.36

309.94

335.08

324.93

342.61

30

دیگر اناج

261.18

212.31

248.59

348.97

205.20

31

دیگر

15453.12

14732.97

15705.22

18709.16

17720.63

 

ہندوستان کی مجموعی برآمدات

262291.09

275852.43

303526.16

330078.09

313361.04

ماخذ: ڈی جی سی آئی اینڈ ایس ، کلکتہ

یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت میں وزیرمملکت جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

 

*************

( ش ح ۔ف ا۔  م ص )

U. No. 2862


(Release ID: 1706554) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Punjabi