کارپوریٹ امور کی وزارتت

'انسولوینسی کےپیشہ ور افراد کے لیے اخلاقیات پر ہینڈ بک: اخلاقی اور انضباطی فریم ورک' کتاب کا اجرا

Posted On: 19 MAR 2021 7:42PM by PIB Delhi

 

 نئی دہلی، 19 مارچ: آئی بی بی آئی کے ہمہ وقتی رکن ڈاکٹر نورنگ سینی نے آج یہاں منعقد ہونے والے ایک ویبینار میں برطانوی  ہائی کمیشن کی چیف اکانومسٹ اور مشیر محترمہ نیٹلی ٹامز کی موجودگی میں"ہینڈ بک آن ایتھکس آن انسولوینسی پروفیشنلز: ایتھیکل اینڈ ریگولیٹری فریم ورک"کے عنوان سے ایک کتاب کا اجرا کیا۔

انسولوینسی اور دیوالیہ پن  کے بھارتی بورڈ نے برطانوی ہائی کمیشن کے تعاون سے مذکورہ ہینڈ بک تیار کی ہے جو برطانیہ میں دیوالیہ پن  پر پیشہ ور افراد کے بہترین طریق ہائے عمل  اور مشوروں پر مبنی ہے۔ اس کا مقصد دیوالیہ پیشہ ور افراد میں اخلاقیات اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیارات کو فروغ دینا ہے۔ یہ ہینڈ بک دیوالیہ پیشہ ور افراد اور دیگر متعلقہ فریقوں کو اخلاقی قواعد کی پاس داری اور ان پر عمل کرنے کے لیے انسولوینسی ایکو سسٹم معاون ہوگی۔

ہینڈ بک میں کاروباری ضوابط کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے جن میں مفادات کا ٹکراؤ، آزادی، انصاف پسندی، معروضیت اور ٹائم لائن وغیرہ شامل ہیں اور توقع ہے کہ یہ آئی پی کی تعمیل  میں پیشہ ورانہ اور اخلاقی معیارات کی معلومات سے بھرپور کتاب کے طور پر معاون ہوگی۔

یہ ہینڈ بک بھآرتی انسولوینسی ایکوسسٹم کے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہے اور توقع کی جاتی ہے کہ یہ اپنے اخلاقی اور موثر فرائض کی ادائیگی میں آئی پی کے لیے عملی گائیڈ لائن کا کام کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر سینی نے آئی پی کے وسیع کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی پی کے لیے ضابطہ اخلاق کی پاس داری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اجرا کے بعد "پری پیک انسولوینسی ریزولوشن پروسیس: آئی ایل سی کی ذیلی کمیٹی کی رپورٹ" پر ویبینار منعقد کیا گیا۔

یہ کتاب www.ibbi.gov.in پر دستیاب  ہے۔

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 2822

 



(Release ID: 1706516) Visitor Counter : 132


Read this release in: Hindi , English