وزارت آیوش
مشترکہ یوگا پروٹوکول ٹریننگ
Posted On:
19 MAR 2021 5:24PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 19 مارچ وزارت آیوش نے اپنی خودمختار تنظیم یعنی مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا(ایم ڈی این آئی وائی) ، نئی دہلی کے ذریعہ یکم فروری 2021 سے مشترکہ یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) سے متعلق یوگا رضاکارانہ تربیتی پروگرام شروع کیا ہے۔
اس پروگرام میں مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو آہستہ آہستہ یوگا سیکھنے اور اپنانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ یہ ایک ماہانہ تربیتی ماڈیول ہے اور جون 2021 کے مہینے تک ہر ماہ دہرایا جائے گا۔
اس پروگرام کے مقاصد درج ذیل ہیں:
- یوگا کے صحت سے متعلق فوائد کے بارے میں وسیع پیمانے پر آگاہی پیدا کرنا ۔
- عام لوگوں کو فلاح و بہبود کے بنیادی اصولوں اور طریقوں سے متعارف کرانا۔
- یوگا کے ذریعے مثبت صحت کو فروغ دینا
- جامع صحت کے تئیں اپروچ کے طور پر روک تھام کے لئے یوگا کو عام کرنا ۔
وزارت آیوش اپنے تین خود مختار اداروں یعنی مرارجی ڈیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا (ایم ڈی این آئی وائی) ، نئی دہلی ، سینٹرل کونسل فار ریسرچ اِن یوگا اینڈ نیچروپیتھی (سی سی آر وائی این) ، نئی دہلی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیچروپیتھی (این این)، پنے کے ذریعہ یوگا کے فروغ کے لئے مختلف سرگرمیاں کرتی ہے۔
وزیر مملکت (وزارت آیور وید ، یوگا اینڈ نیچروپیتھی ، یونانی ، سدھا اور ہومیوپیتھی) جناب کیرن رجیجو (اضافی چارج) نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض (
(19.03.2021)
U-2836
(Release ID: 1706459)
Visitor Counter : 122